وزارت دفاع

44افراد گھاٹ کوپر ممبئی میں واقع قرنطائن کیمپ سے رخصت ہو کر واپس گھر لوٹے

Posted On: 13 APR 2020 11:52AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13اپریل2020،بھارتی بحریہ کی جانب سے گھاٹ کوپر، ممبئی میں مٹیریئل آرگنائزیشن کے تحت قرنطائن سہولت فراہم کی گئی تھی اور اس مرکز نے بڑی خاموشی اور کامیابی کے ساتھ 24 خواتین سمیت  44 افراد کو قرنطائن کیا تھا یعنی یہ افراد ایران سے انخلا کے بعد لائے گئے تھے۔تمام تر 44افراد نے 13مارچ 2020 سے 30دنوں تک یہاں قرنطائن سہولت کا فائدہ اٹھایا اور 28مارچ کو کووڈ 19 کے سلسلے میں نگیٹیو ٹیسٹنگ کے بعد یہ سلسلہ مکمل ہوا۔

بحریہ کی ایک وقف طبی ٹیم نے انخلا کے ذریعے بیرون ملک سے لائے گئے ان افراد کی صحت کی لگاتار نگرانی کی۔ طبی ٹیم کی مدد نیم طبی عملہ اور دیگر عملہ کر رہا تھا تاکہ وہاں موجود افراد کیلئے صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم ہو سکے اور ان کی عام فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ ان افراد کیلئے جو کھانا تیار کیا جا رہا تھا، اس کے عمل میں تمام تر ضروری تقاضوں کا لحاظ رکھا جاتا تھا اور سخت نگرانی میں کھانا تیا ر کیا جاتا تھا۔

قرنطائن سہولت کے تحت یہاں رکھے گئے افراد  کو مصروف رکھنے اور انہیں آرام فراہم کرنے کا بھی خیال رکھا گیا تھا، جس میں کتب خانے کی فراہمی،  اندرون خانہ کھیل کود، چھوٹا سا جمنازیئم اور محدود کرکٹ کھیلنے کی سہولت بھی شامل تھی۔

چونکہ ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ تھااور یہاں رسدات بہت محدود مقدار میں تھیں، لہذا اضافی چنوتیاں کھڑی ہو گئیں۔ تاہم اختراع اور عزم کے ذریعے ان کا حل نکالا گیا۔ اس کے علاوہ انخلا کے ذریعے لائے گئے افراد کے قیام کی مدت کو بڑھا دیا گیا ، کیونکہ لداخ اور سرینگر میں واقع اپنے گھروں تک جانے کیلئے ان کے پاس وسائل نہیں تھے۔ اس کے نتیجے میں ایسے انتظامات کئے گئے کہ انہیں 12اپریل کو سی 130طیارے کے ذریعے  یعنی بھارتی فضائیہ کا استعمال کر کےان تمام افراد کو سرینگر پہنچایا جائے۔ واپسی کے سفر کیلئے روانہ ہوتے وقت ہر فرد کو پیک کیا گیا کھانا، ناشتہ اور ہاتھ سے سلے ہوئے دو ماسک این ڈبلیو ڈبلیو اے گھاٹ کوپر کی جانب سے فراہم کرائے گئے۔

بھارتی بحریہ نے کووڈ انیس کیخلاف نبردآزمائی کی قومی کوششوں میں تعاون دینے کا عہد کر رکھا ہے اور بھارت کے شہریوں کو نیز شہری انتظامیہ کو ہر ممکن طریقے سے امداد بہم پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔

Description: 44-PIC(1)(1)YVSX.jpeg

Description: 44-2PIC(3)HIYW.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

U-1666

                      



(Release ID: 1613882) Visitor Counter : 97