پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تقریباً 85 لاکھ پی ایم یو وائی کے فیض یافتگان نے اپریل ، 2020 ء میں ایل پی جی سلینڈر حاصل کئے


ایل پی جی سلینڈروں کی سپلائی کے لئے کام کرنے والا عملہ ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے انتھک کام کر رہا ہے اور کووڈ – 19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں مدد کر رہا ہے

Posted On: 12 APR 2020 1:50PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 12  اپریل / حکومتِ ہند نے کووڈ -19 سے نمٹنے کی خاطر اقتصادی اقدامات کے طور پر  پردھان منتری غریب  کلیان یوجنا  ( پی ایم جی کے وائی ) کے تحت  غریب حامی اقدامات  کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا مقصد  کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی  مسائل کے پیش نظر  غریبوں کو در پیش  پریشانیوں  کو کم کرنا ہے ۔ اس یوجنا کے مطابق   اُجوولا کے تحت  فیض پانے والوں کو اپریل سے جون ، 2020 ء تک ، تین مہینے کے عرصے کے لئے ایل پی جی کے  ریفل مفت دیئے جا رہے ہیں ۔ 

          اب تک  تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں نے پی ایم جی کے وائی کے تحت   مفت ایل پی جی سلینڈر   حاصل کرنے کی خاطر  پی ایم یو وائی  کے 7.15 کروڑ  فیض یافتگان  کے کھاتوں میں  5606 کروڑ روپئے منتقل کئے ہیں ۔   فیض یافتگان نے  ، اِس  مہینے میں  1.26 کروڑ سلینڈر بُک کرائے ہیں ، جن میں  تقریباً 85 لاکھ سلینڈر  پی ایم یو وائی کے فیض یافتگان کو  سپلائی کئے گئے ہیں ۔   ملک میں  27.87 کروڑ  ایل پی جی استعمال کرنے والے  صارفین ہیں ، جن میں  8 کروڑ افراد  پی ایم یو وائی کے فیض یافتگان ہیں  ۔  لاک ڈاؤن کے بعد سے پورے ملک میں 50 سے 60 لاکھ سلینڈر یومیہ  فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ ایسے وقت میں ، جب کہ  پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور لوگ   محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں کے اندر   ہیں ،  ایل پی جی  سپلائی کرنے والے لڑکے اور  ایل پی جی  سپلائی  کرنے والے دیگر کاموں   میں مصروف   سبھی لوگ اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں کہ ایندھن   اِن لوگوں کے گھروں پر براہ راست پہنچایا جا سکے ۔

          پہاڑی علاقوں سے لے کر  آبی راستوں تک  ، جنگلوں اور ریگستانوں میں موجود  چھوٹے چھوٹے گاؤوں تک   کورونا سے لڑنے والے یہ جنگجو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے وقت پر سلینڈر کی ترسیل کو یقینی بنا رہے ہیں ۔  ایسے مشکل وقت میں بھی زیادہ تر مشکل مقامات پر سلینڈروں  کے انتظار کی مدت  دو دن سے بھی کم ہے  ۔  تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں – آئی سی او ایل  ، بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل نے  ایسے میں کووڈ – 19 سے متاثر ہونے کی وجہ سے  اپنے کسی بھی  شو روم  کے عملے  ، گودام میں کام کرنے والوں  ، مکینکس  اور ڈلیوری دینے والے لڑکوں  ، ایل پی جی کی تقسیم  میں شامل  عملے   کی   افسوسناک موت ہونے کی صورت میں 5 لاکھ روپئے کی  خصوصی نقد امداد کا اعلان کیا ہے ۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RNN0.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SJAX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z1O3.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00481SD.jpg

          وہ سبھی صارفین ، جو  31 مارچ ،  2020 ء تک پردھان منتری اجوولا یوجنا  کے تحت  ایل پی جی کا کنکشن  حاصل کر چکے ہیں ، پردھان منتری غریب کلیان یوجنا  کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔  یہ اسکیم  یکم اپریل ، 2020 ء کو شروع کی گئی ہے اور 30 جون ، 2020 ء تک جاری رہے گی۔ اس اسکیم کے تحت  تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں  پی ایم یو  وائی صارفین کے بینک کھاتوں میں براہِ راست 14.2 کلوگرام کے ریفل یا 5 کلو گرام کے ریفل کی خردہ قیمت کے برابر پیشگی رقم منتقل کر رہی ہیں ۔ صارفین یہ پیشگی رقم ایل پی جی ریفل  لینے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (12-04-2020)

U. No. 1649

 


(Release ID: 1613751) Visitor Counter : 221