امور داخلہ کی وزارت
ایم ایچ اے نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے کیے گیے لاک ڈاؤن کی بندشوں سے سمندری کام کاج ، ماہی گیری / ایکوا کلچر صنعت اور اس کے کارکنوں کو چھوٹ دینے کے لیے 5 واں ضمیمہ جاری کیا
Posted On:
10 APR 2020 10:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 10 اپریل 2020 / امور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے کوود – 19 سے نمٹنے کے لیے عائد کیے گیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے بارے میں سبھی وزارتوں / محکموں کو جامع رہنما خطوط جاری کیے ہیں (https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1607997) ۔
اس 5 ویں ضمیمے میں ماہی گیری(سمندری) / ایکوا کلچر صنعت کے کام کاج پر لگائی گئی لاک ڈاؤن بندشوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس کام کاج میں مچھلیوں کو چارہ دینا اور اُن کی دیکھ بھال کرنا ، مچھلی پالنا، انہیں ڈبہ بند کرنا، انہیں برف میں رکھنا، انہیں فروخت کرنا، ان کی مارکیٹنگ کرنا، مچھلیوں کے انڈوں کی دیکھ بھال کرنا، انہیں چارہ ڈالنے کے پلانٹس کی دیکھ بھال کرنا، مچھلیوں / ان سے بنی مصنوعات کو لانا لے جانا، مچھلیوں کی تخم ریزی / انہیں چارہ ڈالنا اور ان سبھی سرگرمیوں میں مصروف کارکن شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U - 1612
(Release ID: 1613542)
Visitor Counter : 204