ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے 10 لاکھ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو پکا ہوا کھانا تقسیم کیا
کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران 313 مقامات پر کھانا تقسیم کیا گیا
Posted On:
11 APR 2020 2:59PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 11 اپریل / بھارتی ریلوے کی آئی آ ر سی ٹی سی ، آر پی ایف اور زونل ریلوے جیسی تنظیموں کے بھارتی ریلوے کے عملے نے کووڈ – 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ضرورت مند لوگوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لئے بے لوث اور رضا کارانہ طور پر سماجی خدمات ادا کی ہیں ۔ ریلوے ، کاغذ کی بنی پلیٹوں پر لنچ اور خوارک کے پیکیٹ آئی آر سی ٹی سی کے باورچی خانوں میں تیار کرکے آر پی ایف کے وسائل اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے 28 مارچ ، 2020 ء سے لگاتار کھانا تقسیم کر رہی ہے ۔
خوراک کی تقسیم آج 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 10 لاکھ 2 ہزار خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں ۔ یہ کھانا غریب لوگوں ، بچوں ،قلیوں ، دوسری جگہ سے آئے مزدوروں ، پھنسے ہوئے افراد اور اُن تمام لوگوں کو ، جو خوراک کی تلاش میں اپنے قریب کے ریلوے اسٹیشنوں پر پہنچے ہیں ، تقسیم کیا جا رہا ہے ۔ خوراک کی تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے سے فاصلہ بر قرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کا بھی پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔
نئی دلّی ، بنگلورو ، ہبلی ، ممبئی سینٹرل ، احمد آباد ، بھوساوَل ، ہاوڑہ ، پٹنہ ، گیا ، رانچی ، کٹیہار ، دین دَیال اپادھیائے نگر ، بالاسور ، وجے واڑہ ، کھردہ، کٹپاڈی ، تروچرا پلّی ، دھنباد ، گوہاٹی ، سمستی پور ، پریاگ راج ، اٹارسی ، وشاکھا پٹنم ، چنگل پتو ، پنے ، حاجی پور ، رائے پور اور ٹاٹا نگر میں شمالی ، مغربی ، مشرقی ، جنوبی اور جنوب وسطی زونوں کے آئی آر سی ٹی سی کے باورچی خانوں کے سرگرم تعاون سے تقریباً 10 لاکھ 2 ہزار پکی ہوئی خوراک کو کل 10 اپریل ، 2020 ء تک تقسیم کیا گیا تھا ۔ اِن میں سے تقریباً 60 فی صد پکا ہوا کھانا آئی آر سی ٹی سی نے فراہم کیا ہے ، جب کہ 2.3 لاکھ خوراکیں آر پی ایف نے اپنے وسائل سے فراہم کی ہیں اور تقریباً 2 لاکھ خوراکیں ریلوے تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں ۔
خوراک کی تقسیم مختلف زونس کے آر پی ایف ، جی آر پی اور تجارتی محکموں ، ریاستی حکومتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے کی جا رہی ہے ۔ متعلقہ زونوں اور ڈویژن کے جی ایمس / ڈی آر ایمس بھی مسلسل آئی آر سی ٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں تاکہ آئی آر سی ٹی سی کی کوششوں سے اسٹیشن کے احاطوں سے آگے بھی ضرورت مند لوگوں کو خوراک فراہم کی جا سکے اور یہ کام ضلع انتظامیہ اور این جی اوز کی مدد سے کیا جا رہا ہے ۔
ریلوے پروٹیکشن فورس ، آر پی ایف نے آئی آر سی ٹی سی اور این جی اوز کے باورچی خانوں میں تیار کردہ خوراک کو ضرورت مند افراد میں تقسیم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ 28 مارچ ، 2020 ء کو 74 مقامات سے 5419 ضرورت مند افراد کو کھانا تقسیم کرنے کی شروعات کے بعد، اِن کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے ۔ کل تک آر پی ایف نے 313 مقامات پر 6.5 لاکھ خوراکیں تقسیم کی ہیں ۔ اِن خوراکوں میں بڑا حصہ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے تیار کردہ خوراک کا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ ریلوے ، کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ریلوے کے اہل کاروں پر زور دیا تھا کہ وہ ضرورت مند لوگوں کو خوراک اور مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو وسعت دیں ۔ اس کے بعد آئی آر سی ٹی سی کے عملے نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 20 کروڑ روپئے جمع کرائے ہیں ، جس میں 1.5 کروڑ روپئے 20-2019 ء کے سی ایس آر فنڈ سے ، 6.5 کروڑ روپئے 21-2020 ء کے سی ایس آر فنڈ سے اور 12 کروڑ روپئے عطیہ میں دیئے گئے ہیں ۔ اس تعاون کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ستائش کی ہے اور انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں آئی آر سی ٹی سی کی آفیشیل فیملی کی ، اُن کے تعاون کے لئے ستائش کرتا ہوں ، جو کورونا وائرس کو ہرانے کے لئے انہوں نے کیا ہے # انڈیا فائٹس کورونا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No.
(Release ID: 1613534)
Visitor Counter : 263
Read this release in:
Telugu
,
Bengali
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada