پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جی-20 توانائی کے وزرا کی غیرمعمولی میٹنگ
Posted On:
10 APR 2020 8:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10 اپریل پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے 10 اپریل 2020 کو جی-20 توانائی کے وزرا کی غیر معمولی ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ جی-20 کے صدر کی حیثیت سے سعودی عرب نے بلائی تھی۔ اور اس کی صدارت سعودی عرب کے وزیر توانائی پرنس عبدالعزیز نے کی۔ اس میٹنگ میں جی-20 ممالک، مہمان ممالک کے وزراء توانائی اور بین الاقوامی تنظیموں، جن میں او پی ای سی آئی ای اے اور آئی ای ایس شامل ہیں، کے سربراہان نے شرکت کی۔
جی-20 وزراء توانائی نے توانائی کے بازار کے استحکام کو یقینی بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی کیوں کہ یہ بازار کووڈ-19 عالمی وبا کے نتیجے میں مانگ کم ہوجانے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ اور اس میٹنگ میں اضافی پروڈکشن سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران جناب دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جی-20 ممالک سے اس اپیل کو دہرایا کہ وہ مشکلات پر قابو پانے کے لئے انسانیت پر مرکوز رویہ اختیار کریں۔ اور خصوصی طور پر کمزور طبقات پر توجہ دیں۔
اس سلسلے میں وزیر موصوف نےوزیر اعظم کےاُس فیصلے کا بھی ذکر کیا جس میں انھوں نے اُجولا اسکیم کے تحت 23 بلین ڈالر کے راحت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر80.3 ملین غریب خاندانوں کو ایل پی جی سلینڈر مفت فراہم کرانے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان عالمی توانائی کی مانگ کا مرکز تھا اور رہے گا۔انھوں نےہمارے ا سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر کو بھرنے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
توانائی کے بازار کے موجودہ اُتار چڑھاؤ کے پیش نظر وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ایک ایسے مستحکم تیل کے بازار کی وکالت کی ہے جو کہ تیل پیدا کرنے والوں کے لیے مناسب ہو اور صارفین کے لیے سستا ہو۔ انھوں نے او پی ای سی اور او پی ای سی –پلس ممالک کی سپلائی کے معاملات میں توازن قائم کرنے کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی۔ یہ کوششیں طویل مدتی استحکام کیلئے ضروری ہیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ تیل کی قیمتیں ایسی ہونی چاہئے جو کہ صارفین کی مانگ کی بحالی میں معاون ہوں۔
جی-20 وزراء توانائی کی میٹنگ میں ایک مشترکہ بیان منظور کیا جائے گا جس میں آئندہ اقدامات کے بارے میں جی-20 وزراء توانائی کو مشورہ دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز کی جائے گی اور اس میں آئندہ دنوں میں رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا جائے گا۔
****************
م ن۔ ا گ ۔ ر ا
U: 1617
(Release ID: 1613277)
Visitor Counter : 161