وزارتِ تعلیم

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے ہندستان میں آن لائن تعلیم کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کی کراؤڈ سورسنگ کے لئے ایک ہفتے کی ’بھارت پڑھے آن لائن‘مہم کا آٓغاز کیا


خیالات 16 اپریل 2020 تک ٹوئٹر پر#bhartpadheOnline کا استعمال کرتے ہوئے@HRDMinistry&@DrRPNishank کو نوٹی فائی کرتے ہوئے اور bharatpadheonline.mhrd@gmail.com پر شیئر کئے جاسکتے ہیں
اس مہم کا مقصد دستیاب ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارموں کو فروغ دیتے ہوئے آن لائن تعلیم کی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ساتھ براہ راست تجاویز /حل شیئر کرنے کے لئے ہندستان کے بہترین دماغوں کو مدعو کرنا ہے

Posted On: 10 APR 2020 2:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10,- اپریل 2020/فروغ انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر  جناب رمیش پوکھریال نشنک نےآج نئی دہلی میں آن لائن تعلیم کے ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کی کراؤڈ سورسنگ  کے لئے  ایک ہفتے کی ’بھارت پڑھے  آن لائن‘مہم کا آٓغاز کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  اس مہم کا مقصد دستیاب ڈیجیٹل تعلیمی پلیٹ فارموں کو فروغ دیتے ہوئے آن لائن تعلیم  کی رکاوٹوں پر قابو پانے کے لئے فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ساتھ  براہ راست تجاویز /حل شیئر کرنے کے لئے ہندستان کے بہترین دماغوں کو مدعو کرنا ہے۔جناب نشنک نےکہا کہ خیالات 16 اپریل  تک bharatpadheonline.mhrd[at]gmail[dot]com پر اور ٹوئیٹر پر#bhartpadheonline کا استعمال کرتے ہوئے شیئر کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر کا استعمال کرتے ہوئے@HRDMinistryاور@DrRPNishank  کو ضرور ٹیگ کریں تاکہ خیالات ہمیں نوٹی فائی ہوسکیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  وہ ذاتی طو رپر تجاویز کا مطالعہ کرنا چاہیں گے۔

मेरा आप सभी से निवेदन है कि आप सब मंत्रालय को ऑनलाइन शिक्षा पद्धति को और अधिक प्रभावशाली और रचनात्मक बनाने हेतु अपने सुझाव दें। आप सभी अपने सुझाव #BharatPadheonline का उपयोग करते हुए मेरे @DRPNishank व मंत्रालय के @HRDMinistry टि्वटर अकाउंट में भेज सकतें हैं। #IndiaFightsCorona pic.twitter.com/kdmoZj4mm5

— Dr Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) April 10, 2020

جناب رمیش پوکھریال نے کہا کہ اس مہم میں طلبا اور اساتذہ ہمارے خاص نشانہ ہیں او ر انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ  طلبا اور اساتذہ موجودہ آن لائن تعلیمی طریقوں  کو بہتر بنانے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ اس مہم میں شرکت کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ  جو طلبا اس وقت اسکولوں اور اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، وہ یومیہ بنیاد پر مختلف کورسیز وغیرہ چلانے والے موجودہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ساتھ منسلک ہیں  وہ یہ بات شیئر کرسکتےہیں کہ  موجودہ آن لائن پلیٹ فارموں میں کس چیز کی کمی ہے اور ان کو کس طرح مزید کارگر بنایا جاسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اساتذہ بھی تعلیم کے میدان  میں اپنی مہارت اور تجربہ کے ساتھ اس مہم  میں تعاون دینے کے لئے آگے آسکتے ہیں۔ ان کے ساتھ بات چیت شروع کی جاسکتی ہے اور ان سے پوچھا جاسکتا ہےکہ ان کے خیال میں ایک آئیڈل آن لائن تعلیمی ایکوسسٹم کو کیسا ہونا چاہئے؟یا یہ کہ ہندستان میں موجودہ آن لائن تعلیمی  صورتحال کی حدود کیا ہیں؟روایتی کلاس روم میں انہیں کون سے چیلنجوں کا سامنا کر پڑسکتاہے جن کو آن لائن  تعلیم کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے؟

جناب  رمیش پوکھریال نشنک نے ایک بار پھر ہم وطنو سے اپیل کہ وہ  ہندستان میں آن لائن تعلیم  کی رفتار تیز کرنے کے لئےاس منفرد پہل میں شرکت کریں۔

 

م ن۔  ا گ ۔ ج

Uno-1601



(Release ID: 1613096) Visitor Counter : 102