وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے ممبئی میں پھنسے تارکین وطن مزدوروں کو راشن مہیا کرایا

Posted On: 09 APR 2020 6:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 اپریل 2020،     کووڈ۔ 19 کے سبب ممبئی میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کی مدد کےلئے ہندوستانی بحریہ نے ریاستی حکومت کے افسرا ن کو پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کے درمیان راشن فراہم کرانے کے لئے 4 اور 8 اپریل کو کھانے کے سامان کے پیکٹ تقسیم کروائے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بڑی تعداد میں ممبئی میں پھنسے ہوئے تارکین وطن مزدوروں کو راحت پہنچانے کے لئے ممبئی شہر کے ضلع کلکٹر کے دفتر نے 3 اپریل 2020 کو ہندوستانی بحریہ  سے تعاون کرنے کی درخواست کی۔ اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مغربی بحریہ کمان نے 4 اپریل 2020 کو فور ی طور پر تقریباً 250 راشن پیکٹوں کا انتظام کیا۔ ان پیکٹوں میں کافی مقدار میں کھانے کی اشیا تھیں اور یہ پیکٹ مسافر خانے کے نزدیک اور  ایشیاٹک لائبریری کے نزدیک ضلع کلکٹر دفتر کے مقامی افسران کو سونپ دیئے گئے۔ ان کی تقسیم کے لئے کف پریڈ اور کلبا دیوی مقامات کو تقسیم کے مقام کے طور پر چنا گیا۔

اس کے علاوہ، مقامی افسران کو 8 اپریل 2020 کو 500 اضافی راشن کے پیکٹ مہیا کرائے گئے اور انہیں کامٹھی پورہ علاقے میں پھنسے ہوئے تعمیری مزدوروں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1574

                          



(Release ID: 1612984) Visitor Counter : 105