محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے کووڈ – 19 کے خلاف جنگ کے لئے ای پی ایف کی نکاسی کے 1.37 لاکھ دعوے 10 دن میں نمٹائے

Posted On: 10 APR 2020 1:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍اپریل،ایمپلائز پروویڈینٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او)  جو کہ وزارت  محنت اور روزگار کے تحت ایک آئینی ادارہ ہے ، اس  نے کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں نبرد آزما  اپنے سبس کرائبرس کی مدد کے لئے ای پی ایف   اسکیم  میں ترمیم کرکے  وضع کئے گئے خصوصی نئے  التزام کے  تحت  پورے ملک میں تقریبا 1.37  لاکھ  دعووں پر کارروائی کرتے ہوئے 279.65 کروڑ روپے  تقسیم کئے ہیں۔ رقم کی ادائیگی  کا عمل  قبل ہی شروع  ہوگیا ہے۔ اس نظام کے تحت ، جو آج صورت حال  ہے، اس میں  درخواستوں پر  جو  کے وائی سی  کی شرائط پوری کرتی ہیں، ان پر  72 گھنٹے  سے بھی  کم عرصے میں کارروائی ہو رہی ہے۔ ایسے ممبران جنہوں نے  کسی دوسرے زمرے میں دعوی  داخل کیا ہے، وہ بھی  کے وائی سی کی شرائط پوری کرنے کی شرط پر  پنڈامک  فائٹ کے لئے  دعوی  داخل کرسکتے ہیں۔ ایسے دعوے کو  جلد از جلد نمٹانے کی  ہر ممکن  کوشش کی جارہی ہے۔

کووڈ – 19  وبائی مرض کے خلاف  جنگ کے لئے  ای پی ایف  اسکیم سے  خصوصی  نکاسی  کی گنجائش  ہے، جو کہ  حکومت کے ذریعے  اعلان کردہ  پی ایم جی کے وائی اسکیم  کا حصہ ہے اور  اس سلسلے میں  28 مارچ  2020  کو  ای پی ایف  اسکیم  میں پیرا نمبر  68- ایل  ( 3)  شروع کیا گیا ہے۔  اس  گنجائش  کے تحت  تین ماہ  تک کے بیسک  ویج   اور مہنگائی بھتہ یا  ای  پی ایف میں ممبر  کی جمع  رقم   کے 75  فیصد  تک ، جو بھی کم ہے ، مہیا کرائی جاتی ہے۔ ای پی ایف کے ممبر  کم رقم کے لئے بھی درخواست کرسکتے ہیں۔ یہ  ایڈوانس ہونے کی وجہ سے  اس پر انکم ٹیکس  کی تخفیف  نہیں ہوگی۔

بڑے پیمانے پر ڈیمانڈ کے پیش نظر  ای پی ایف  او نے پورے طور  پر ایک نیا سافٹ ویئر  تیار کیا ہے۔ یہ دعوں کے آن لائن رسپٹ کے  اسکریچ اینڈ رسپٹ ماڈل پر تیار کیا گیا ہے اور  24  گھنٹے کے اندر  اسے  شروع کیا گیا اور 29 مارچ 2020  کو پوری طرح  فعال بنا دیا گیا ہے۔ مزید بر آں سوشل ڈسٹینسنگ کے پیش  نظر ، جسمانی  نقل وحرکت  کو کم کرنے کے لئے   پیپر لیس شکل میں  درخواست دینی ہوتی ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ  ایسے تمام ممبران کے معاملے میں ، جنہوں نے ہر طرح سے کے وائی سی شرائط پوری کرلی ہیں ، ان کے معاملے میں سسٹم  براہ راست  خود طریقے سے دعووں کو  نمٹا دے گا۔

کووڈ -19  کے وبائی مرض نے  شدید خطرات لاحق کردئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں  رقم کی اشد  ضرورت کے پیش نظر  ترجیحی بنیاد پر  کووڈ -19  کے خلاف  جنگ  میں  پیشگی  کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کووڈ – 19  وبائی مرض کے  خلاف  ایڈوانس  حاصل کرنے کے دعوے  آن لائن  داخل کئے جارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے  اولین شرط کے طور پر  ہر ایک کے لئے  ای پی ایف کی رقم  حاصل کرنے کے لئے  کے وائی سی  کرانا ضروری ہے۔ ای  پی ایف او نے  کے وائی سی  کی شرائط کو  آسان کرنے  اور  وبائی مرض  کے خلاف جنگ  کے لئے  ا پنے دعووں کو آن لائن داخل کرنے  کے لئے  تاریخ پیدائش میں  اصلاح  کی لچک  پیدا کی گئی ہے۔ ای پی ایف او  اسی تاریخ پیدائش کو قبول کرے گا جسے  سبس کرائبر نے  ای پی ایف ریکارڈ میں درج  تاریخ پیدائش کی توثیق  کے طو رپر آدھار کارڈ میں اپنی  تاریخ پیدائش  درج کرائی ہے۔ ایسے  تمام معاملات ، جن میں  تاریخ پیدائش میں تین سال تک کی کمی اور زیادتی ہے، انہیں  ای پی ایف  او کے ذریعے  اب قبول کیا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-1595



(Release ID: 1612970) Visitor Counter : 215