وزیراعظم کا دفتر

ہندوستان وبائی  مرض کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار  ہے:وزیراعظم

Posted On: 10 APR 2020 12:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان وبائی  مرض  (کووڈ- 19)  کے خلاف جنگ میں اپنے دوستوں کی ہر  ممکن مدد کے لئے  تیار ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کو کلورو کوئین کی فراہمی کے ہندوستان کے فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا تھا۔

اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ  ’’ہم وبائی مرض سے مل کر جنگ کرتے ہیں۔ ہندوستان اپنے دوستوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ اسرائیل کے عوام  کی اچھی صحت اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-ش س- ق ر)

U-1593


(Release ID: 1612907) Visitor Counter : 165