محنت اور روزگار کی وزارت

کووڈ – 19 وبا کے دوران راحت پہنچانے کے لیے ای ایس آئی سی کی طرف سے کیے گیے بہت سے اقدامات


  8  ای ایس آئی سی اسپتالوں کو کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتال قرار دیا گیا ہےجن میں 1042  آئیسولیشن بستر ہیں

Posted On: 09 APR 2020 5:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 09 اپریل 2020 / ملک کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے ایک بہت ہی چنوتی بھری صورتحال سے گزر رہا ہے۔ ملک کے بہت سے علاقوں میں  سماجی طور پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے کے اصول کو نافذ کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔  اس بحران سے نمٹنے کے  لیے ملازمین کے سرکاری بیمہ کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) نے اپنے متعلقہ فریقوں اور ارکان کو راحت فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدمات کیے ہیں۔

پورے بھارت میں ای ایس آئی سی کے مندرجہ ذیل اسپتالوں کو کووڈ – 19 کے لیے مخصوص اسپتال قرار دیا گیا ہے۔ جن میں 1042 آئیسولیشن بستر ہیں:

۱۔       ای ایس آئی سی اسپتال، انکلیشور، گجرات               100 بستر

۲۔       ای ایس آئی سی اسپتال، گروگرام، ہریانہ                 80 بستر

۳۔       ای ایس آئی سی اسپتال، واپی ، گجرات                   100 بستر

۴۔       ای ایس آئی سی اسپتال، ادے پور، راجستھان            100 بستر

۵۔       ای ایس آئی سی اسپتال، جموں                    50 بستر

۶۔       ای ایس آئی سی اسپتال بدی، ہماچل پردیش               100 بستر

۷۔       ای ایس آئی سی اسپتال، آدتیہ پور، جھارکھنڈ            42 بستر

۸۔       ای ایس آئی سی اسپتال، جوکا ، مغربی بنگال            470 بستر

مندرجہ بالا اسپتالوں کے علاوہ ملک بھر کے ای ایس آئی سی کے زیادہ تر بقیہ اسپتالوں میں تقریبا 1112 آئیسولیشن بستر فراہم کرایے گیے ہیں۔  نیز  ، 197وینٹی لیٹرز کے ساتھ 555 آئی سی یو / ایچ ڈی یو بستر ، ان اسپتالوں میں مہیا کرائے گیے ہیں۔ ہریانہ میں فرید آباد کے ای ایس آئی سی اسپتال میں کووڈ – 19 کی جانچ کی سہولت مہیا کرائی گئی ہے۔

مندرجہ ذیل مقامات پر ای ایس آئی سی اسپتالوں میں قرنطین سہولت  (کل 1184 بستر) مہیا ہیں :

ای ایس آئی سی اسپتال، الور (راجستھان)                 444 بستر

ای ایس آئی سی اسپتال، بہٹا، پٹنہ (بہار)                  400 بستر

ای ایس آئی سی اسپتال، گلبرگہ، (کرناٹک)              240 بستر

ای ایس آئی سی اسپتال، کوربا ، (چھتیس گڑھ)                   100 بستر

اس مشکل گھڑی میں ای ایس آئی کے مستفدین کی  مشکلات کو دور کرنے کے لیے ای ایس آئی سی نے مستفدین کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران پرائیویٹ کیمسٹوں سے دوائیں خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔  یہ رقم ای ایس آئی سی کی طرف سے واپس دے دی جائے گی۔

اگر کوئی ای ایس آئی سی اسپتال کورونا مشتبہ / تصدیق شدہ کیس کے مخصوص علاج کے لیے کووڈ – 19 اسپتال قرار دے دیا گیا ہے تو مربوط اسپتال سے طبی خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل سہولت مہیا کرا دی گئی ہے۔ ای ایس آئی سی  مستفدین کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران تشخیص شدہ  سیکنڈری  / ایس  ایس ٹی مشورہ  / داخلہ   / جانچ کے لیے مربوط اسپتالوں کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔جس کے لیے متعلقہ ای ایس آئی سی اسپتال ، کووڈ – 19  کے لیے مخصوص اسپتال  کے لیے کام کرتا ہے۔ ای ایس آئی سی مستفدین بغیر کسی ریفرنس لیٹر کے مربوط اسپتال سے براہ راست ایمرجنسی  / غیر ایمرجنسی طبی علاج کرا سکتے ہیں جو ان کی مجازیت کے مطابق ہو۔ کورونا وائرس والے معاملات سے متعلق ریاستی / مرکزی صحت حکام کے ساتھ موثر تال میل کی غرض سے ہر ای ایس آئی سی اسپتال کے لیے مرکزی افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیز،  ای ایس آئی سی اسپتال صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے جاری سبھی تازہ ترین رہنما خطوط لگاتار اپنا رہے ہیں۔ اس طرح کے سبھی اقدامات کے عمل درآمد پر ای ایس آئی سی   صدر دفتر میں  لگاتار نظر رکھی جا رہی ہے۔ یہ کام ملک بھر کے ای ایس آئی سی اسپتالوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

ماسک اور ذاتی حفاظت کے سامان (پی پی ای) کٹس وغیرہ کے وافر ذخیرے کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ای ایس آئی سی  صحت اداروں کی عمارتوں کوبار بار  انفیکشن سے پاک کرنے اور بار بار  سینی ٹائز کرنے کے کام میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 کووڈ – 19 انفیکشن  سے نمٹنے کے لیے طبی اور نیم طبی عملے لگاتار تحریک دی جا رہی ہے۔ ای ایس آئی سی اسپتال کورونا وائرس وبا کے معاملات سے متعلق اپنے ریاستی حکام کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔

اُن بیمے والے افراد کو ضابطہ 60، 61 کے تحت طبی فائدے فراہم کیے جاتے ہیں جو مستقل معذوری کی وجہ سے بیمے کی اہل ملازمت کے زمرے میں آتے ہیں اور جو بیمے والے ریٹائرڈ افراد کے زمرے میں آتے ہیں۔  یہ طبی فائدے  10 روپے فی ماہ کی شرح پر ایک سال کے لیے ایڈوانس رقم کی ادائیگی پر دیئے جاتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے موجودہ حالات کے تحت ایسے کیسز بھی ہو سکتے ہیں کہ ان مستفدین کو جو طبی فائدوں والے  کارڈ جاری کیے گیے تھے ان کی مدت ختم ہو گئی ہو  جس کی وجہ یہ رہی ہو کہ ان مستفدین نے ایڈوانس سالانہ رقم ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے  جمع نہ کرائی ہو اس طرح کے مستفدین کو ای ایس آئی  (مرکزی  ضابطوں ) کے ضابطہ نمبر 60 اور 61 کے تحت طبی فائدہ حاصل کرنے کی اجازت 30.06.2020   تک دی گئی ہے۔

مستقل معذوری کی صورت میں دیئے جانے والے فائدے اور منحصر فرد کے فائدے کی رقم  (مارچ 2020 میں تقریباً چار لاکھ مستفدین)   مستفدین کے بینک کھاتوں میں بھیج دی گئی ہے۔

مالکین کے لیے فروری کے اس تعاون کی مدت کی مدت جو 15 مارچ تک ادا کیا جانا تھا اپریل تک اور مارچ کے مہینے میں ادا کیے جانے والے تعاون کی مدت مئی تک بڑھا دی گئی ہے اور اس طرح کے التوا پر اداروں پر کوئی بھی جرمانہ یا سود  / نقصان کی بھرپائی کی رقم عائد نہیں کی جا ئے گی۔

نیز ، ان مالکان کو ایک مرتبہ چھوٹ دی جائے گی ، جنھوں نے تعاون کی مدت ختم ہونے کے بعد 42 دن کے اندر اندر تعاون کی مدت اپریل 2019 سے ستمبر 2019 کے درمیان  ای ایس آئی تعاون نہیں جمع کرایا ہے۔ مالکان کو اجازت ہے کہ وہ یہ تعاون 15.05.2020 تک جمع کرا دیں۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U - 1573


(Release ID: 1612879) Visitor Counter : 238