صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند نے انڈیا کووڈ – 19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم پریپیرڈنس پیکج کے لئے 15000 کروڑ روپے منظور کئے
Posted On:
09 APR 2020 4:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9؍اپریل، حکومت ہند نے انڈیا کووڈ – 19 ایمرجنسی رسپانس اینڈ ہیلتھ سسٹم ریپیرڈنس پیکج کے لئے 15000 کروڑ روپے کی اہم سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ منظور شدہ فنڈ کا مشن موڈ طریقہ کار کے تحت کووڈ – 19 ایمرجنسی رسپانس (7774 کروڑ روپے) اور باقی ماندہ وسط مدتی امداد کے لئے(1-4 سال) استعمال میں لائی جائے گی۔
پیکج کے اہم مقاصد میں مرض کی تشخیص اور کووڈ – 19 کے لئے خصوصی علاج کے ذریعے ہندوستان میں کووڈ -19 کی رفتار کو دھیمی کرنے اور اسے روکنے کے علاوہ متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے مطلوبہ لازمی آلات ادویہ کی مرکزی سطح پر خریداری ، مستقبل میں وبا کے مزید پھیلنے کے تئیں تیاری اور تدارکی کارروائی کے لئے قومی اور ریاستی صحت نظام کو مستحکم کرنے، تجربہ گاہوں کا قیام اور نگرانی کو چاق و چوبند بنانا ، بائیو سکیورٹی کے تئیں تیاریاں ، وبائی مرض کے تعلق سے تحقیق اور سماجوں کو ان کارروائیوں میں مثبت انداز میں شامل کرنا اور اہم معلومات بہم پہنچانے کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے مجموعی دائرہ کار کے تحت ان مداخلتوں اور اقدامات پر عمل در آمد کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے 24 مارچ 2020 کو قوم کے نام اپنے خطاب میں ا س بات پر زور دیا تھا کہ ’’ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس سے مریضوں کے علاج اور ملک میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کی غرض سے 15000 کروڑ روپے کی گنجائش رکھی ہے۔ اس سے کورونا وائرس کی جانچ کرنے والے اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، پی پی ای ، آئیسولیشن بیڈ ، آئی سی یو بیڈ ، وینیلیٹر اور دوسرے ضروری آلات کے تیزی سے حصول میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی ساتھ طبی اور نیم طبی افرادی قوت کو بھی تربیت دی جائے گی۔ میں نے ریاستی حکومتوں سے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ صرف کورونا کے مریضوں کا ہی علاج ہو، کیونکہ یہ اب سب سے پہلی ترجیح ہے‘‘۔
اخراجات کا بڑا حصہ ایمرجنسی رسپانس ، قومی اور ریاستی نظام صحت کے استحکام کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ اس کے بعد وبا ئی مرض کی تحقیق اور کثیر شعبہ جاتی ، قومی اداروں ، صحت کے پلیٹ فارموں ، سماج کو شامل کرنے نیز خطرات کی روک تھام ، صلاحیت سازی ، نگرانی اور تجزیئے کے عنصر پر خرچ ہوں گے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کو پیکج کے عناصر کے مابین اور عمل در آمد کرنے والی ایجنسیوں ( نیشنل ہیلتھ مشن) ، سینٹرل پروکیورمنٹ ، ریلویز ، محکمہ صحت تحقیق ؍ آئی سی ایم آر ، امراض کی روک تھام کے قومی مرکز ‘ کے درمیان ابھرتی ہوئی صورت حال کے مطابق وسائل کو تقسیم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت ، کارروائیوں کی اہم حکمت عملیوں کے طور پر مرض کی روک تھام کے ساتھ صحت کے شعبے میں پروگرام کے عمل در آمد میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ آج تک کُل 223 تجربہ گاہیں ، جن میں 157 سرکاری اور 66 پرائیویٹ تجربہ گاہیں شامل ہیں، پوری سرگرمی سے جانچ کر رہی ہیں۔ مزید بر آں وزارت نے کووڈ- 19 کے خلاف ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان 4113 کروڑ روپے قبل ہی تقسیم کردئیے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1579
(Release ID: 1612855)
Visitor Counter : 308
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam