عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے كووڈ -19 کے پیش نظر دہلی میں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کے لئے کیندریہ بھنڈار کی طرف سے تیار 2200 سے زیادہ ضروری کٹس سونپی
Posted On:
08 APR 2020 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 8 اپریل 2020، كووڈ -19 وبا کے پیش نظر وزیر اعظم کی اپیل پر عملے، عوامی شکایت، پنشن اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی مرکزی وزارت، لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد سے سلسلہ وار اقدامات کر رہی ہے۔ عملے اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) کے تحت آنے والے کیندریہ بھنڈار نے ضرورت مند خاندانوں کو‘‘ ضروری کٹس’’ مہیا کرانے کی منفرد پہل کی ہے۔
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے كووڈ -19 وبا کے پیش نظر ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کرنے کے لئے آج 2200 سے زیادہ ضروری کٹس کی کھیپ سونپی۔ ہر کٹ میں 9 چیزیں ہیں، جو کچھ وقت کے لئے ایک ضرورت مند خاندان کی مدد کریں گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 1700 کٹس ایس ڈی ایم، سول لائنز، مشرق دہلی ضلع کو سونپی اور باقی 500 کٹس ڈی ایم (وسطی) کو سونپی جائیں گی۔
کیندریہ بھنڈار نے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کے لئے کل 2200 کٹس تیار کرائی ہیں۔
ہر ضروری کٹ میں مندرجہ ذیل اشیا شامل ہیں:
1۔ چاول 3 کلوگرام
2۔ گیہو ں کا آٹا 3 کلوگرام
3۔ دال 2 کلوگرام
4۔ کھانے کا تیل 1 لیٹر
5۔ چیوڑا/ پوہا 500 گرام
6۔ نمک 1 کلوگرام
7۔ نہانے کا صابن 1 عدد
8۔ کپڑے دھونے کا صابن 1 عدد
9۔ بسکٹ 3 پیکٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔ن ا۔
U-1560
(Release ID: 1612786)
Visitor Counter : 157