ریلوے کی وزارت

کووڈ-19 چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے انڈین ریلویز نے 2500 سے زیادہ ڈاکٹروں اور 35 ہزار نیم طبی اہلکاروں کو تعینات کیا


مختلف زون عارضی طور پر مزید ڈاکٹروں اور نیم طبی اہلکاروں کی بھرتی کررہے ہیں

کووڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لئے شناخت کئے گئے 17 مخصوص اسپتالوں اور ریلوے اسپتالوں کے 33 اسپتال بلاکوں میں تقریباً 5 ہزار بستر کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے مقصد سے تیار کئے جارہے ہیں


انڈین ریلویز کے 5 ہزار ٹرین کوچیز کو کووڈ-19 کے لئے کورنٹین /آئسولیشن سہولتوں کے طور پر تبدیل کیا جائے گا ؛3250 کوچز پہلے ہی تیار ہوچکے ہیں

کوچ فیکٹریاں ریلوے ورکشاپس کوچنگ ڈپوں اور اسپتال ملک کی کوششوں میں مدد دینے کے لئے اس موقع پر مقامی طور پر پی پی پی ای ٹائپ اوورآل ، سینی ٹائزر اور ماسک وغیرہ تیار کررہے ہیں

Posted On: 08 APR 2020 5:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8,- اپریل 2020/کووڈ -19 کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ریلویز حکومت ہند کی صحت دیکھ ریکھ سے متعلق  کوششوں میں تعاون  دینے کے لئے تمام کوششیں کررہا ہے۔اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات میں کووڈ-19 کے لئے  ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے موجودہ ریلوے اسپتالوں کو تیار کرنا ، کسی طرح کی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اسپتال کے بستروں کی نشاندہی کرنا ، اضافی ڈاکٹروں  اور نیم طبی  اہکاروں کی بھرتی ،مسافر کوچز کو آئیسولیشن کوچز میں تبدیل کرنا، طبی آلات کی دستیابی ، پی پی ای اور  وینٹی لیٹر وغیرہ تیار کرنے جیسے کام  شامل ہیں۔

ریلویز کی صحت کا محکمہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں حکومت ہند کی صحت دیکھ ریکھ کی کوششوں میں تعاون کے لئے تیار ی کررہا ہے۔ قابل توجہ ہے کہ  ریلوے  کے پاس  ملک بھر میں  586 صحت اکائیاں ، 45 سب ڈویژنل اسپتال ،56  ڈویژنل اسپتال ، 8 پروڈکشن یونٹ اسپتال  اور 16 زونل اسپتال ہیں۔  ان سہولتوں کا  ایک قابل قدر حصہ اب کورونا وائرس سے لڑائی کے لئے وقف  کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر ڈاکٹروں کے 2546 عہدوں اور نرسنگ اسٹاف سمیت 35153 نیم طبی  اہلکاروں ، فارمیسسٹ اور دیگر زمرے کے اہلکاروں کے ساتھ ریلویز  کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں کسی بھی   چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایک نئے اقدام میں  ریلوے صحت خدمات اب  ملک بھر میں تمام مرکزی سرکاری ملازمین کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔   ان خدمات میں کچھ اسپیشلٹیز میں   پرائمری ، سیکنڈری اور تیسرے درجہ کی دیکھ ریکھ  شامل ہے۔

کووڈ-19 سے جنگ کے لئے انڈین ریلویز نے  درجہ ذیل اقدمات کئے ہیں:

  1. کورنٹائن آئسولیشن سہولتوں کے طور پر کام کرنے کے لئے کوچز میں تبدیلی :انڈین ریلویز کووڈ-19 کے لئے  ملک بھر میں 80 ہزار بستروں کے واسطے کورنٹین /آئیسولیشن سہولتوں کے طو رپر5 ہزار ٹرین کوچز کو تبدیل کررہا ہے ۔زونل  ریلویز نے جنگی سطح پرکارروائی شروع کی ہے۔ 3250 کوچز کو تبدیل کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
  2. کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے 5 ہزار بستروں کی نشاندہی  کی گئی ہے:کووڈ-19 مریضوں کے علاج کے لئے 17 مخصوص اسپتالوں  ، ریلوے اسپتالوں کے 33 اسپتال بلاکوں میں  تقریباً پانچ ہزار بستروں کی شناخت کی گئی ہے۔ یہ اسپتال اوربلاک   اس مقصد کے لئے تیاری کررہے ہیں۔
  3. گیارہ ہزار کورنٹین بستر  کووڈ19 سےجنگ کرنے کے لئے   پورے انڈین  ریلویز نے   11 ہزار کورنٹین بستر کرائے  گئے ہیں۔
  4. طبی آلات  -وینٹی لیٹرس اور پی پی ای کی دستیابی کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ  (پی پی ای) ، وینٹی لیٹرس وغیرہ  کی خاطر خواہ  تعداد میں دستیابی  بہت اہم ہوگی۔  ریلوے زونز اور پروڈکشن اکائیوں نے  کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے  وینٹی لیٹرس ، پی پی ای اور طبی آلات کی حصولیابی  کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔
  5. توجہ طلب ہے کہ ریلویز نے  پہلے ہی  پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ  (پی پی ای) کا ان ہاؤس پروڈکشن شروع کردیا ہے۔ یہ  تقریباً ایک ہزار  پی پی پی ای یومیہ  تیار کرنے کی کوشش کررہاہے۔  جس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
  6. ریلوے صحت خدمات کی تمام مرکزی سرکاری ملازمین کو پیش کش :ریلوے صحت خدمات  ملک بھر میں  تمام مرکزی سرکاری ملازمین کو  اپنا شناختی کارڈ دکھانے پر  ریلوے اسپتالوں  /صحت مراکز میں دسیتاب کرائی گئی ہیں۔

 

م ن۔  ا گ ۔ ج

Uno-1564


(Release ID: 1612703) Visitor Counter : 209