امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

راحت کارروائیوں کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو ایف سی آئی سے براہ راست اناج خریدنے کی اجازت دی گئی

Posted On: 08 APR 2020 8:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  08اپریل 2020؛  / غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز)  اور خیراتی تنظیمیں  اس ملک گیر لاک ڈاؤن  کے دور میں ہزاروں غریب اور ضرورتمند لوگوں کو  پکا ہوا کھانہ فراہم کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں کے لیے  اناج کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ، ایف سی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس طرح کی تنظیموں کو کھلی مارکٹ  کی فروخت کی اسکیم (او ایم ایس ایس) شرحوں پر  گیہوں اور چاول فراہم کرے جس کے لیے انہیں ای – آکشن عمل سے نہ گزرنا پڑے۔ ابھی تک صرف ریاستی سرکاروں اور رولر فلور ملز جیسے بڑے پیمانے کے اندراج شدہ صارفین کو ایف سی آئی سے او ایم ایس ایس شرحوں پر ذخیرہ خریدنے کی اجازت تھی۔ یہ تنظیمیں ایف سی آئی سے ایک وقت میں ایک سے دس میٹرک ٹن اناج پہلے سے طے شدہ ریزرو قیمتوں پر  خرید سکتی ہیں۔ ایف سی آئی کا نیٹ ورک ملک میں 2000 سے زیادہ گوداموں کے  نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور گوداموں کے  اتنے بڑے نیٹ ورک سے بحران کی اس گھڑی میں ان تنظیموں کے لیے اناج کی بلارکاوٹ سپلائی یقینی ہو جاتی ہے۔  اس طرح کے اداروں کی طرف سے اناج خریدنے کی تفصیلات متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو معلومات فراہم کی جاتی ہے تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہو جائے کہ یہ اناج مقررہ مقصد کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں اناج کا ذخیرہ پہنچائے جانے کی تیز رفتار برقرار رکھنے کے لیے ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے شروع ہونے سے لے کر اب تک ان ریاستوں سے 22 لاکھ ٹن اناج حاصل کیا ہے جن کے پاس کافی اناج موجود ہے۔ اُس نے پی ایم جی کے وائی اسکیم کے تحت مفت تقسیم کے لیے ریاستی سرکاروں کو تقریباًٍ دس ملین  ٹن اناج پہلے ہی دے دیا ہے۔

ایف سی آئی نے 24.03.2020 سے لگاتار این ایف ایس اے الاٹمنٹ کے تحت مانگ کو پورا کرنے کے لیے ریاستی سرکاروں کو تقریباً 32 لاکھ ٹن اناج بھی دیا ہے۔  ملک میں ہر ریاست  / مرکز کے زیر انتطام علاقے میں اناج کے ذخیرے پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام جگہوں پر وافر ذخیرہ دستیاب رہے۔ 07.04.2020   کو ایف سی آئی کے پاس 54.52 ملین میٹرک ٹن اناج موجود تھا  (30.62 ایم ایم ٹی چاول اور 23.80  ایم ایم ٹی گیہوں)۔ عوامی نظام تقسیم اور دیگر سرکاری اسکیموں کے لیے وافر اناج کی سپلائی کو یقینی بناتے ہوئے ایف سی آئی اس بات کو بھی یقینی بنا رہا ہے کہ کھلی منڈیوں میں سپلائی ایک صحت مند سطح پر برقرار رہے تاکہ اچانک کسی بھی طرح قیمتیں نہ بڑھیں۔ وہ ریاستی سرکاروں کو او ایم ایس ایس کے تحت براہ راست لگاتار چاول فراہم کرا رہا ہے اور آٹا ملوں کو گیہوں فراہم کرا رہا ہے۔ ایف سی آئی یہ فراہمی سپلائی اور قیمتوں کو  مستحکم بنانے کی غرض سے متعلقہ ڈی ایم  /  ڈی سی کی سفارشات پر کرا رہا ہے۔  اب تک 1.45 ایل ایم ٹی گیہوں اور 1.33 ایل ایم ٹی چاول الاٹ کیے جا چکے ہیں۔  ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی لگاتار سپلائی کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 1556


(Release ID: 1612693) Visitor Counter : 287