وزارتِ تعلیم

حکومت ہند نے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے دیکشا پورٹل  پر ‘ مربوط حکومت ہند آن لائن تربیت ’(آئی جی او ٹی ) نام کا تربیتی ماڈیول کووڈ-19 کے انتظام کے لئے شروع کیا


اس پورٹل کے آغاز کا مقصد اس وبائی مرض سے موثر طور پر نمٹنے کے کام میں مصروف ہراول دستے کے کارکنان  کی صلاحیت میں اضافہ کرناہے

Posted On: 09 APR 2020 12:24PM by PIB Delhi


نئی دہلی،09 اپریل   :  بھارت کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف نبردآزما ہے اور بھارت کے ہراول دستے کے کارکنان پہلے سے ہی کووڈ کے خلاف راحت فراہمی کے کام میں مصروف عمل ہیں اور لائق ستائش خدمات انجام دے رہےہیں۔ تاہم ایک بڑی تعداد میں افرادی قوت درکار ہوگی جو فرسٹ لائن کی جگہ لے سکے اور  وبائی مرض کووڈ  کے مثبت معاملات میں ہونے والے غیر معمولی اضافے اور اس کی دیگر پیچیدگیوں سے نمٹنے میں مدد دے سکے تاکہ اس وبائی مرض کے بعد کی صورتحال سے بھی موثر طریقے پر نمٹا جا سکے ۔  

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021VW4.gif https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NFQ2.gif

 

 

لہذا ہراول دستے کے کارکنان کی تربیتی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت ہند نے کووڈ -19 کے انتظام کے لئے ایک تربیتی ماڈیول کا آغاز کیا ہے جس کا نام مربوط حکومت ہند آن لائن تربیت (آئی جی او ٹی ) پورٹل ہے اور یہ انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے دیکشا پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ اس کا مقصد ہراول دستے کے کارکنان کو اس وبائی مرض سے موثر طور پر نمٹنے  کے لئے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ بہم  پہنچانا ہے۔  آئی جی او ٹی پر جو کورس پیش کئےگئے ہیں وہ ڈاکٹروں ، نرسوں ، نیم طبی عملے ، صحتی کارکنان، تکنیک کے ماہرین ، معاون نرسنگ  میڈوائیوز ( اے این ایم ) ریاستی حکومت کے افسران ، سول ڈیفنس افسران ، مختلف پولیس اداروں ، نیشنل کیڈیٹ کور ( این سی سی ) ، نہرو یوا کیندر سنگٹھن ( این وائی کے ایس ) ، نیشنل سروس اسکیم ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس اور اس طرح کے دیگر رضاکاروں کے لئے ہیں۔

 

مذکورہ پورٹل کا ویب سائٹ لنک  https://igot.gov.in/igot/.   ہے۔ یہ پلیٹ فارم  اس انداز میں تربیتی ماڈیول فراہم کرے گا کہ جس جگہ اور جن حالات میں کووڈ کے سلسلے میں فوری عمل کی ضرورت ہو اس جگہ پر متعلقہ امور انجام دیئے جا سکیں اور اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے جتنی تعداد میں افرادی قوت درکار ہے اس قدر تعداد کی افرادی قوت ضرورت کے مطابق دستیاب ہو سکے۔

 

****************

م ن۔ م ف

U: 1556


(Release ID: 1612466) Visitor Counter : 296