سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ایس سی ٹی آئی ایم ایس پی سائنس دانوں نے کووڈ -19  کے مریضوں کی جانچ کے لئے چھوت سے مبرا کرنے والے بوتھ تیار کئے


جانچ کا یہ بوتھ مریضوں کی جانچ کے لئے ٹیلی فون  کے بوتھ جیسا چاروں طر ف سے بند ہے اور اس عمل کے دوران ڈاکٹر چھوت سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ وہ مریض کے براہ راست رابطے میں نہیں آتا

بوتھ کے اندر تنسیب شدہ یو وی لائٹ ہر مریض کے نکل جانے کے بعد پورے بوتھ کو جرثوموں سے پاک کردیتی ہے

ڈی ایس پی کے سکریٹری پروفیسرآشوتوش شرما کا کہنا ہے کہ ایک ازحد دانشمندی سے تیار کیا گیا تحفظاتی بوتھ جس میں شفاخانوں کے تمام  سازو سامان دستیاب ہیں، چھوت کی روک تھام اور ترسیل کے تئیں ایک اچھا قدم ہے

Posted On: 08 APR 2020 11:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی،8؍اپریل،سری چترا ترونال انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)  جو حکومت ہند کے تحت سائنس اور  ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)  کے زیر  اختیار ایک خود مختار ادارہ ہے، اس ادارے نے کووڈ – 19 کے مریضوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایک مخصوص  چھوت سے مبرا  جانچ پڑتا  بوتھ تیار کیا ہے۔

 مذکورہ اختراعی اور چھوت سے مبرا جانچ پڑتال بوتھ اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ اس بوتھ کے اندر ڈاکٹر  مریض کے براہ راست رابطے میں نہیں آتا اور بوتھ ٹیلی فون بوتھ کی طرح چاروں طرف سے بند ہے اور اس طرح سے جرثوموں کی ترسیل نہیں ہوتی۔ یہ بوتھ ایک لیمپ،  ایک ٹیل فین ، ایک ریک اور ایک الٹرا وائلٹ (یو وی)  لائٹ سے آراستہ ہے۔

 اس بوتھ میں لگی ہوئی یو وی لائٹ  ہر ایک  مریض کے نکل جانے کے بعد پورے بوتھ کو جرثوموں سے مبرا بنادیتی ہے۔ تنسیب شدہ یووی لائٹ کی ویب لینتھ  254 این ایم  ہے اور اس کے اندر 15  واٹ کی ریٹنگ رکھی گئی ہے جو مؤثر طریقے سے تین منٹ کے  وقفے کے اندر بیشتر وائر لوڈ کا خاتمہ کردیتا ہے۔ بوتھ کے اندر  دستانوں کا ایک جوڑا فراہم کرایا گیا ہے جس کی مدد سے مریض کا جسمانی معائنہ کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ  سائڈ فریم میں بنا ہوا داخلے کا راستہ  اس انداز سے وضع کیا گیا ہے کہ اس چیمبر کے اندر  اسٹیتھو اسکوپ  اندر لایا جاسکے، اس طریقے سے ڈاکٹر  اس اسٹیتھو اسکوپ کو  مریض کے جسم پر رکھ کر اس کے دل کی دھڑکن اور تنفس کی رفتار کا اندازہ کر سکتا ہے۔

 معائنہ کے بعد مریض سے کہا جاتا ہے کہ وہ  چیمبر سے باہر چلا جائے اور اس کے باہر جانے کے بعد یو وی لائٹ روشن کردی جاتی  ہے جو تین منٹ تک روشن رہتی ہے۔ جب  چیمبر کے  اندر یو وی ایسکپوزر کا عمل مکمل ہو جاتا ہے تو  اگلے مریض کو چیمبر میں آ نے کی اجازت دی جاتی ہے اور یہ سلسلہ  جاری رہتا ہے۔ اس  جانچ پڑتال بوتھ میں  اس کی لمبائی چوڑائی 210 سینٹی میٹر  (ایچ)  ایکس 150 سی زیم  (ڈی)  ایکس 120 سینٹی میٹر (ڈبلیو)  کے لحاظ سے رکھی گئی ہے جو مریضوں کے لئے بہتر گنجائش فراہم کرتی ہے۔

ڈاکٹروں اور ہراول دستے کے طبی کارکنان کو  ان کی سلامتی کے لئے اعلی ترین معیارات کی فراہمی ، جب وہ اس از حد چھوت والے وبائی مرض کے مریضوں کے رابطے میں ہوں، یقینا  ایک اہم ترجیح ہے۔ از حد دانشمندی کے ساتھ تیار کیا گیا  یہ تحفظاتی بوتھ شفاخانے میں دستیاب سازوسامان سےآراستہ ہے، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ یہ اس سمت میں اٹھا گیا ایک اچھا قدم ہے۔

A person standing in front of a doorDescription automatically generatedA picture containing person, indoor, standing, manDescription automatically generated

 

ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے اختراع کاروں کی ایک ٹیم میں جناب مرلی دھرن سی ،  وی ، جناب رمیش بابو وی، ڈاکٹر ڈی ایس  ناگیش ، ای آر  سورب ایس نائب، ای آر اروند کمار پرجاپتی ، ڈاکٹر  شیو کمار کے گی وی  شامل ہیں اور مصنوعی داخلی اعضاء  (اے آئی او)  اور  ایکسٹرا  کارپوریئل ڈیوائسز شعبے (ای سی ڈی)  ، ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی کے  اراکین بھی شامل ہیں۔ اس جانچ  پڑتال بوتھ کے لئے تکنیکی  لوازمات  پہلے سے ہی  فلاحی ٹیک انڈسٹریز تریوندرم کو  منتقل کردئے گئے ہیں۔

(مزید تفصیلات جاننے کے لئے براہ راست پی آر او ایس سی ٹی آئی ایم ایس  ٹی کی محترمہ سوپنا وام دیون موبائل: 9656815943, Email: pro@sctimst.ac.inسے رابطہ قائم کریں۔)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-ش س- ق ر)

U-1534



(Release ID: 1612232) Visitor Counter : 199