وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کورونا وائرس (کووِڈ – 19) کے خلاف جنگ میں اپنی مدد جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 07 APR 2020 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7؍اپریل،  ہندوستانی فضائیہ  نوول کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ  وائرس کا بہتر ڈھنگ سے مقابلہ کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں اور  امدادی ایجنسیوں کو پوری طرح تیار کرنے کے لئے  طبی سہو لیات ، ادویہ اور آلات  ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا رہی ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران  ہندوستانی فضائیہ نے  نوڈل پوائنٹس  سے شمال مشرقی خطے میں  منی پور ، ناگا لینڈ اور گینگ ٹاک اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے  جموں وکشمیر  اور لداخ تک لازمی  طبی سپلائی اور اشیاء  کو  فضائی راستے سے پہنچا یا ہے۔ اس کے علاوہ  6 اپریل 2020  کو  اے  این  -32  طیارے  نے  اڑیسہ میں  جانچ کی تجربہ گاہیں اور اداروں کے قیام کے لئے  چنئی سے بھو نیشور تک  افراد  اور  تقریبا  3500 کلو گرام  طبی آلات پہنچائے ہیں۔

ہندوستانی فضائیہ نے  کووڈ – 19  کے جنگ میں سرگرم مدد کے لئے   مختصر  نوٹس پر میڈیکل  سپلائی اور آلات  کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ پہنچانے کے لئے نوڈل پوا ئنٹ پر  اپنے طیارے تعینات کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1529



(Release ID: 1612184) Visitor Counter : 122