PIB Headquarters

کووڈ – 19 کے بارے میں  پی آئی بی کا روزانہ بلیٹن

Posted On: 06 APR 2020 6:43PM by PIB Delhi

 

(بلیٹن ، کووڈ – 19 سے متعلق پریس بیانات پر مشتمل ہے جو پچھلے 24 گھنٹے میں جاری کیے گیے ہیں اور ان حقائق پر مشتمل ہے جن پر  پی آئی بی نے نظر رکھی ہے)

  • ملک میں اب تک کووڈ – 19 کے 4067 کیسوں کی تصدیق شدہ ہو چکی ہے؛ 109اموات کی اطلاع ہے۔
  • وزیراعظم نے مرکزی وزیروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں متحرک، پرعزم  اور چوکنا رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
  • کابینہ نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کی غرض سے ایم پی ایل اے ڈی ایس کو دو سال کے لیے معطل کیا۔
  • ایف سی آئی نے ایک دن میں اناج لانے لے جانے کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا۔
  • ریلویز نے 2500 ڈبوں کو آئیسولیشن کوچ میں بدلا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے 40000 ہزار بستر تیار۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے کووڈ – 19 کے متعلق تازہ ترین جانکاری

ملک میں اب تک کووڈ -19 کے  4067 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے  اور 109 اموات کی اطلاع ملی ہے۔291 افرا دکو علاج کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے۔ فی الحال دستیاب عداد و شمار کے مطابق تصدیق شدہ کُل کیسوں کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ متاثر افراد میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔ جہاں تک عمر کا سوال ہے 43 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں۔ 34 فیصد افراد 40 سے 60 سال کے عمر کے درمیان ہیں اور 19 فیصد افراد  60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611676

وزیراعظم نے مرکزی وزیروں کے ساتھ بات چیت کی انہوں نے کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں متحرک پرعزم اور چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیا

وزیراعظم نے متعلقہ وزیروں سے لگاتار قریبی نظر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ غریب کلیان یوجنا کے فائدے ان کے مسحقین تک بلارکاوٹ پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیروں کو ریاست اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہیے ۔ تازہ ترین صورتحال کی حل فراہم کرنی چاہئیں اور  ضلع سطح پر بہت چھوٹے منصوبے بنانے چاہئیں ۔  وزارتوں کو چاہیے کہ وہ تجارت کو جاری رہنے والا ایک منصوبہ بنائیں اور کووڈ – 19 کے معاشی اثرات سے کووڈ – 19 کے اقتصادی اثرات سے جنگی پیما نے پر لڑنے کے لیے تیار ر ہیں۔

مزید تفصیلا: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611614

کابینہ نے کووڈ – 19 سے نمٹنے کے لیے ایم پی ایل اے ڈی ایس کو دو سال ( 2021-2020 اور 2022-2021) تک کے لیے ملتوی کیا

کووڈ – 19 کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کوششوں کے طور پر مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں فیصلہ کیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی مقامی علاقوں کی ترقیاتی اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کو دو سال ( 2021-2020 اور 2022-2021) کے لیے معطل کر دیا جائے۔ ان رقوم کو ملک میں کووڈ – 19 سے پیدا شدہ چیلنجوں اور منفی اثرات سے نمٹنے کی حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔

مزید تفصیلا: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611674  

پی پی ای بیرون ملک سے سپلائی بھارت پہنچنی شروع ہو گئی ہے

بیرون ملک سے آج سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ آج چین سے ایک لاکھ 70 ہزار ذاتی حفاظتی آلات ، (پی پی ای)  کوور آل کی کھیپ موصول ہوئی ہے۔  20000 کور آل کی گھریلو سپلائی کے ساتھ ہی اب مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار کوور آل  اسپتالوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاووہ ملک میں اب تک 3,87,473  پی پی ای دستیاب ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے اب تک  کُل 2.94 لاکھ پی پی ای کوور آل کا انتطام کیا گیا ہے اور سپلائی کیے جا چکے ہیں۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611704

ایف سی آئی نے  ایک دن میں اناج لانے لے جانے کا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے

ایف سی آئی میں  70 ریکس  ایک دن میں لانے لے جانے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس میں 3.4.2020 اور 4.4.2020  دو دن  میں لگاتار 1.93 لاکھ میٹرک ٹن لگاتار پہنچائی گئی۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611425

وزارت داخلہ نے  ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ  ملک بھر میں میڈیکل آکسیجن  کی بلارکاوٹ  سپلائی پر خصوصی توجہ دیں

داخلہ سکریٹری نے  ریاست کے چیف سکریٹریز کو  لکھا ہے کہ وہ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کو بلارکاوٹ بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔ اس بات پر اس لیے زور دیا گیا ہے کہ کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں ملک میں میڈیکل آکسیجن کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہےاور چونکہ  میڈیکل آکسیجن قومی فہرست  اور ڈبلیو ایچ او کی لازمی دواؤں کی فہرست میں بھی شامل کی جاتی ہے۔ 

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611693

ریلویز نے 2500 ڈبوں کو آئیسولیشن ڈبوں میں بدلا۔ ریلویز نے مختصر وقت میں آدھا نشانہ حاصل کیا

تقریباً 2500 ریل ڈبوں کو 40000  آئیسولیشن بستروں میں تبدیل کیا گیا ہے اور اب یہ کسی امکانی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی ریلویز اوسطاً 375 ڈبے روزانہ تبدیل کر رہا ہے اور یہ کام ملک میں 133 جگہوں پر کیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611539

وزیراعظم اور آسٹریلیا کی دولت مشترکہ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون گفتگو

دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 وبا  ، اور ان کی متعلقہ حکومتوں کی طرف سے گھریلو طور پر تیار کی گئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صحت کے اس بحران کے ضمن میں دو طرفہ تجربات سے ایک دوسرے کو واق کرانے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611609

کووڈ – 19 پر  گمراہ کن معلومات پر فوری طور پر قابو پایا جائے : نائب صدر جمہوریہ

کووڈ – 19 کے خلاف ہماری لڑائی کو توہم پرستی  اور افواہوں سے  کمزور کیے جانے کے تئیں چوکنا رہنے کی وارننگ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلائے جانے کو ایک وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611547

بھوبنیشور میں کول انڈیا کی ذیلی کمپنی ایم سی ایل کووڈ – 19  اسپتال کو رقم دے گی

کوئلے اور کانکنی کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسپتال کے افتتاحی پروگرام کے دوران کہا کہ مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ بھوبنیشور میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے کووڈ – 19 اسپتال کے ، کووڈ – 19 سے متعلق سبھی اخراجات برداشت کرے گی ۔

مزید تفصیلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611583

کووڈ – 19 پر نظر رکھنے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکزوں میں اسمارٹ سٹی مشن انٹریگریٹڈ ڈیٹا ڈیش بورڈ استعمال  کیا جا رہا ہے

پنے ، سورت ، بینگلورو اور تماکرو اسمارٹ شہر انٹریگریٹیڈ ڈیٹا ڈیش بورڈ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ جسے ڈیٹا تجزیہ کار اور ڈیٹا ماہرین نے تیار کیا ہے ۔ 

مزید تفصیلات :  https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611729

نو قائم شدہ ریلویز سینٹرلائزڈ کنٹرول آفس نے مختصر وقت میں نشانے پورے کیے

 ریلوے کنٹرول آفس چار کمیونکیشن اور فیڈ بیک پلیٹ فارم، ہیلپ لائن نمبر  - 138، 139، سوشل میڈیا (خصوصاً ٹوئیٹر) ، اور ای میل (railmadad@rb.railnet.gov.in) پر 24 گھنٹے نظر رکھ رہا ہے۔  یہ اس بات کی یقین دہانی کے لیے ہے کہ ریلوے انتظامیہ اور عوام کے درمیان لاک ڈاؤن کے دوران بلارکاوٹ معلومات اور مشوروں کا سلسلہ جاری رہے ۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611565

یو جی سی نے کووڈ – 19 کے تناظر میں طلبا کی دماغی صحت اور تندرستی  کے بارے میں ہدایت جاری کی

کووڈ – 19 کے خطرے کے موجودہ تناظر میں ایچ آر ڈی کے مرکزی وزیر نے وزارت کے ماتحت خود مختار اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ – 19 وبا کے تناظر میں طلبا کی دماغی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری اقدمات کریں ۔ اس کے مطابق یو جی سی نے سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں سے درخواست کی ہے کہ وہ طلبا کی دماغی صحت ، نفسیاتی پہلوؤں اور تندرستی کے لیے  اقدامات کریں ۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611602

184 ٹن سے زیادہ میڈیکل کارگو ملک کے مختلف حصوں میں پہنچانے کے لیے ابھی تک 132 لائف لائن اڑان پروازیں چلائی جا چکی ہیں

شہری ہوا بازی کی وزارت کے لائف لائن اڑان اقدام کے تحت پورے ملک میں ابھی تک 132 کارگو پروازیں چلائی جا چکی ہیں تاکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں سمیت بھارت کے مختلف حصوں میں میڈیکل کارگو پہنچائی جا سکے ۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611600

کووڈ -  19 وبا کے دوران  این سی سی کیڈٹوں نے عوام کی خدمات شروع کی

سول اور پولیس انتظامیہ نے کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے میں ڈویژن نیشنل کیڈٹ کور کے  سینئر کیڈٹوں  کی خدمات حاصل کرنا شروع کر دی ہیں ۔

مزید تفصلات : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611630

پورے ملک سے 769 غیر ملکی سیاحوں نے شروع کے  پانچ  دن میں بھارت میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے طور پر اندراج کرایا

سیاحت کی وزارت نے 31 مارچ 2020 کو www.strandedinindia.com پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ اس پورٹل کا آغازان غیر ملکی سیاحوں کی شناخت کرنے،  ان کی مدد کرنے  اور ان کو سہولت دینے کے نظریے سے کیا گیا تھا ، جو کووڈ – 19 عالمی وبا کی وجہ سے کرائے گئے لاک ڈاؤن کے سبب بھارت کے مختلف علاقوں میں پھنسے رہ گئے تھے ۔

مزید تفصیلات: http://https//pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611529

بندرگاہوں کے ملازمین اور پی ایس یو نے پی ایم کیئرز فنڈ میں 7 کروڑ روپے سے زیادہ کا عطیہ دیا

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611534

بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت کے  پی ایس یو نے پی ایم کیئرز فنڈ میں52 کروڑ روپے کا سی ایس آڑ کے طور پر عطیہ دیا

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611533

کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے آن لائن ٹیچنگ، لرننگ عمل کے لیے مختلف اقدامات کیے

کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے  طلبا کو تعلیم دینے کے لیے مختلف آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے اختیار کیے ہیں ۔  اس نے اپنے سبھی علاقائی دفتروں کو  ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف دستیاب وسائل تلاش کریں ، جنھیں استعمال کیا جا سکتا ہو اور جن سے انہیں ان کے طلبا سے رابطے میں رہنے کا موقع ملے ۔

مزید تفصیلات: http://https//pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611436

نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ نے راشٹرپتی بھون میں دیے جلائے

یہ کہتے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی انیشیئٹیو کا مطلب نوول کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا اداسی اور اندھیرے کو دور کرنے کی غرض سے اپنے اتحاد اور اجتماعی طاقت کا اظہار کرنا تھا، نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے عوام کو سراہا کہ انہوں نے ٹیم ورک کی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔

مزید تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611481

جے این سی اے ایس آر نے وائرس کی روک تھام کے لیے الگ الگ انداز کی کوٹنگ تیار کی ہے

مزید تفصیلات: http://https//pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1611637

پی ائی بی فیلڈ دفتروں سے موصولہ جانکاری

شمال مشرقی خطہ

  • انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اروناچل چیپٹر  ریاستی سرکار کے ساتھ  اشتراک میں ٹیلی میڈیکیشن ہیلپ لائن  خدمات فراہم کر رہی ہے جو 104 اور 1075 نمبر سے مربوط ہے ۔
  • آسام حکومت نے کورونا وائرس  وبا میں خدمات انجام دینے کے لیے  ڈاکٹروں ، نرسوں اور نیم طبی عملے کے ، رضاکارانہ اندراج کے لئے ایک ویب سائٹ شروع کی ہے ۔
  • منی پور کا پہلا کوویڈ مریض جانچ میں متاثر نہیں پایا گیا ، جس کی تصدیق وزیر صحت نے کی ۔
  • میگھالیہ کووڈ – 19 سے اب بھی پاک ہے کیونکہ گوہاٹی کے کووڈ – 19 کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگ متاثر نہیں پائے گئے ۔
  • میزورم میں لاک ڈاؤن کے دوران مقامی ٹاسک فورسوں  کے رول کی ستائش کی گئی ۔
  • این ایس ڈی ایم اے کے تحت ناگالینڈ کے 11 اضلاع میں پانچ پانچ لاکھ روپے  کی منظوری دی گئی جو 31 لاکھ روپے کی پہلے کی منظوری کے علاوہ ہے ۔
  • نگٹوک میں آئی سی ایم آر کی شقوں کے تحت وائرس ریسرچ لیب قائم کی جائے گی ۔
  • تریپورہ میں کوویڈ – 19 کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

مغربی خطہ

  • گجرات میں کووڈ – 19 سے متاثرہ  کیسوں کی کُل تعداد ، 16 نئے کیسوں کے بعد 144 تک پہنچی ۔ یہ بات پیر کو ریاست کے صحت اور خادانی بہبود کے  محکمے نے بتائی ۔  احمد آباد سے  11 کیسوں کی اطلاع ملی ہے ۔  اس کے بعد دو کیس کی اطلاع وڈودرا، اور ایک ایک کیس کی اطلاع پٹن، مہسانا اور سورت سے ملی ہے ۔
  • مہاراشٹر کے  صحت کے ریاستی محکمے نے مہاراشٹر میں 33 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے ۔ اس طرح ریاست میں کووڈ – 19 کے کیسوں کی کل تعداد 781 ہو گئی ہے ۔
  • پنے میں ڈی وائی پاٹل میڈیکل کالج اسپتال کے  42 ڈاکٹروں اور طبی عملے کے 50 دیگر افراد کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے ۔  اس سے پہلے یہاں حادثے کا شکار ایک مریض کا علاج کیا گیا تھا جو کووڈ - 19 سے متاثر پایا گیا تھا ۔
  • راجستھان میں مزید 8 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ راجستھان کے صحت محکمے کے مطابق ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنھوں نے دلی میں تبلیغی جماعت میں شرکت کی تھی ۔  اسی دوران ریاستی سرکار نے فیس بک پر کووڈ – 19 کے بارے میں تفصیلی تازہ ترین جانکاری دینے کے لیے ایک چیٹ بوٹ شروع کی ہے ۔
  • چھتیس گڑھ میں صرف ایک کیس ہے جو کووڈ  -  19 سے متاثر ہے۔ 10 میں سے 9 مریضوں کے علاج کے بعد انہیں چھٹی دی جا چکی ہے ۔
  • گوا کے ماہی گیری کے محکمے نے آج سے کچھ شرطوں کے ساتھ ریاست میں مچھلی کی فروخت کی اجازت دے دی ہے ، جس میں ایک دوسرے سے دوری قائم رکھنے کی شرط پر سختی سے عمل کرنا بھی شامل ہے ۔  مچھلی کی فروخت لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے روکی ہوئی تھی ۔

جنوبی خطہ

  • کیرالہ: کولم ضلعے سے  پہلے کوویڈ کیس کا علاج کیا گیا اور اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔ برطانیہ میں کووڈ کی وجہ سے آج کیرالہ کے ایک شخص کی موت ہو گئی ۔
  • تمل ناڈو : کَل 86 نئے کیس اور دو اموات  ۔ کل اموات 5 ، کل کیس 571 ۔  چنئی میں زیادہ سے زیادہ کیس 98۔ اتوار کو کوئمبٹور میں 29 کیس سامنے آنے کے بعد 58 ہو گئے ۔
  • کرناٹک : کل 12 نئے کیس۔ میسور 7، بنگلور 2 اور بگل کوٹ 2۔ کل کیس 151، 4 اموات۔
  • آندھرا پردیش : ابھی تک 266 کیس متاثرہ، 243 کا تعلق دہلی جماعت سے ہے۔ دلی جماعت کے ابتدائی رابطوں کی تصدیق تقریباً مکمل۔ تصدیق شدہ کیسوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں مزید سختی۔
  • تلنگانہ : سوریہ پیٹ سے 6 نئے کیسوں کی اطلاع ۔ کل کیسوں کی تعداد 340 ہوئی ۔  ریاست میں کووڈ – 19 پر نظر رکھنے والے خود کار نظام کے عہد کی شروعات  ۔ تاکہ بروقت نظر رکھی جا سکے تجزیہ کیا جا سکے ۔  حفظان صحت کارکنوں پر  حملے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مقامی پولس اور طبی عملے کے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیئے گئے۔

 

 

کووڈ – 19 سے متعلق حقائق کی جانکاری

Description:

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005K5J5.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LPRN.jpg Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071VDC.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00823W0.jpg

 

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YNJ3.jpg

 

 

 

 

U - 1512



(Release ID: 1612178) Visitor Counter : 265