وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم اور سویڈن کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

Posted On: 07 APR 2020 4:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7- اپریل 2020/وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے سویڈن کے وزیراعظم  جناب اسٹیفن  لوفون  کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔  دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 عالمی وبا  اور صحت  و معیشت پر اس کے اثرات پر قابو پانے کے لئے اپنے متعلقہ ملکوں میں   کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی۔

دونوں لیڈروں نے  ہندستان اور سویڈن  کے  ریسرچرز اور سائنسدانوں کے درمیان     تعاون  اور اعدادوشمار کے تبادلے  کے امکان پر اتفاق  کیا جس سے کووڈ کے خلاف  عالمی کوششوں  کو مدد     ملے گی۔

دونوں لیڈروں نے  اس وقت جاری   سفر ی پابندیوں  کی وجہ سے  بھٹکے ہوئے  ایک دوسرے  کے شہریوں  کے لئے  ضروری  سہولت اور مدد فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ   کووڈ 19 سے جنگ کے لئے  اور طبی  سپلائی کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کے لئے  ان کے افسران  رابطے میں  رہیں گے۔

***

م ن۔ ا گ ۔ ج

Un. 1525


(Release ID: 1612043) Visitor Counter : 175