وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم اور کویت کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت
Posted On:
01 APR 2020 7:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم ؍اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحماد الصباح کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے عزت مآب امیر کویت، شاہی خاندان اور کویت کے عوام کو اچھی صحت کیلئے مبارکباد اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کویت کے ساتھ اپنے رشتوں کو کافی اہمیت دیتا ہے، جو کہ ہندوستان کا ایک اہم پڑوسی ہے۔
دونوں ہی رہنماؤں نے دنیا میں جاری کووڈ-19وبائی مرض کے گھریلو اور بین الاقوامی پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے افسران صحتی بحران کے دوران معلومات کے تبادلہ اور تعاون کے مواقع کی تلاش، نیز باہمی مدد کے لئے لگاتار رابطے میں رہیں گے۔
کویت کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کویت کی حکومت کویت میں ہندوستانی برادری کے تعاون کو کافی قدرو قیمت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور وہ موجودہ حالات میں ان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعظم نے ان کی اس یقین دہانی کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1496
(Release ID: 1611549)
Visitor Counter : 174
Read this release in:
Manipuri
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam