امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے ایک دن کے میں  اناج لانے لے جانے میں  اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کیا ہے

Posted On: 05 APR 2020 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05 اپریل 2020؛  / ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوارن ملک کے ہر حصے میں اناج کے وافر ذخیرے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایف سی آئی نے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ایک دن میں سامان  پہنچا کر ایک نیا  ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایف سی آئی نے 03.04.2020 اور 04.04.2020 کو لگاتار دو دن 70 ریک ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے۔  جن میں  ایک لاکھ 93ہزار میٹرک ٹن سامان (ایل ایم ٹی) لے جایا گیا۔ 24.03.2020 کو لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے اب تک 12 دن کے دوران ایف سی آئی نے 1 لاکھ 41 ہزار  میٹرک ٹن اناج روزانہ اوسطاً پہنچایا ہے۔ جبکہ لاک ڈاؤن سے پہلے اوسطاً تقریباً 0.8 لاکھ میٹرک ٹن سامان پہنچایا جاتا تھا۔ اس مدت کے دوران ملک بھر میں کل 605 ریک پہنچائے گئے جن میں تقریباً 16 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن اناج لے جایا گیا۔

پنجاب کے لیے تقریباً کل 46 فیصد اناج لے جایا گیا جو 7.73 ایل ایم ٹی تھا۔ اس کےبعد ہریانہ  (3.02ایل ایم ٹی) ، تلنگانہ (2.04 ایل ایم ٹی) اور چھتیس گڑھ (1.15 ایل ایم ٹی) کا نمبر ہے۔ شمال مشرق پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 1.4ایل ایم ٹی اناج شمال مشرقی ریاستوں کو لاک ڈاؤن مدت کے دوران پہنچایا گیا۔ ایف سی آئی اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کے ہر ریاست کی مانگ ، بغیر کسی قلت کے پوری کر دی جائے۔

خوراک کی قومی  سکیورٹی کے قانون (ایم ایف ایس اے) کے تحت اور پی ایم غریب کلیان  انیہ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت اضافی الاٹمنت کے تحت اناج کی لگاتار مانگ پوری کرنے کے لیے ایف سی آئی ای آکشن کا وسیلہ استعمال نہ کرتے ہوئے گیہوں اور چاول براہ راست پہنچا رہا ہے۔ ایف سی آئی یہ گیہوں اور چاول کھلی منڈی میں اناج کی لگاتار سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کھلی منڈی میں فروخت کی دروں پر پہنچا رہا ہے۔ گیہوں، آٹا بنانے والی کمپنیوں کی ضرورتوں اور گیہوں کی دیگر مصنوعات کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پہنچایا جا رہا ہے۔ چاول، ریاستی سرکاروں کو دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے چینلوں کے ذریعے سے مزید آگے پہنچا دیں۔ ابھی تک ایف سی آئی نے اس طریقہ کار کے تحت 13 ریاستوں کے لیے  1.38 ایل ایم ٹی گیہوں اور 8 ریاستوں کے لیے  1.32 ایل ایم ٹی چاول الاٹ کیے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U - 1490

 

 



(Release ID: 1611518) Visitor Counter : 94