وزیراعظم کا دفتر
وزیرعظم اور اسرائیل کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
Posted On:
03 APR 2020 9:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 اپریل 2020؛ / وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیراعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 وبا اور صحت کے اِس بحران کے تئیں اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملیوں پر بات چیت کی۔
رہنماؤں نے متعلقہ دواؤں کی سپلائی میں بہتری لانے اور اعلیٰ ٹکنالوجی کا اختراعی استعمال کرنے سمیت اس وبا سے نمٹنے میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ اشتراک کی گنجائش تلاش کی۔ انہوں نے اس طرح کے تال میل کی گنجائش تلاش کرنے کی غرض سے ، مواصلات کا ایک مخصوص چینل قائم کرنے سے بھی اتفاق کیا۔
عزت مآب جناب نتن یاہو نے وزیر اعظم کے اس بات سے اتفاق کیا کہ جدید تاریخ میں کووڈ – 19 وبا ایک اہم موڑ ہے اور اِس سے موقع ملا ہے کہ عالم گیریت کا ایک نیا نقش راہ قائم کیا جائے جس میں مجموعی طور پر انسانیت کے مفادات مشترک ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 1472
(Release ID: 1611163)
Visitor Counter : 133
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam