ریلوے کی وزارت

ریلوے نے بھارت سرکار کی حفظان صحت کوششوں کی تکمیل کے لئے ان ہاؤس  ماسک اور سنیٹائزرس بنانے میں تعاون دیا


یکم اپریل 2020 تک بھارتی ریلوے نے 287704 ماسک اور 25806 لیٹر سینٹائیزر بنایا

تمام زون ماسک اور سنیٹائزر بنا رہے ہیں لیکن سی آر او ڈبلیو آر نے  ان کی پیداوار میں سب سے آگے

 ڈیوٹی پر آنے والے تمام اسٹاف کو ماسک اور سنیٹائزرز  دستیاب کرائے جارہے ہیں ، ٹھیکہ  مزدوروں کو بھی یہ چیزیں مہیا کرائے جارہے ہیں

Posted On: 03 APR 2020 4:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3 - اپریل 2020/ کووڈ -19 کے پھیلاؤ  کو روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلہ میں بھارتی ریلوے ، حکومت ہند  کے حفظان صحت کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کی تکمیل کی کوشش کررہی ہے۔ اس سمت میں بھارتی  ریلوے اپنے تمام زونل، ریلوے، پروڈکشن یونٹوں، اور بی ایس یو میں ان ہاؤس  ماسک اور سنیٹائزر تیار کرارہی ہے۔

یکم اپریل 2020 تک بھارتی ریلوے نے اپنے زونل ریلوے پروڈکشن یونٹ اور پی ایس یوز 287704 تعداد میں ماسک  اور 25806 لیٹر سنیاٹزرس تیار کرایا۔ بھارتی ریلوے کے کچھ  زونوں نے اس سلسلہ   وسطی زون کے 22580 ماسک اور 2693 لیٹر سنیٹائزر  کے مقابلے میں برتری حاصل کرلی ہے۔ مغربی زون نے 46313 تعداد میں ماسک اور 700 لیٹر سنیٹائزر اور مشرقی ریلوے نے 14800 کی تعداد میں ماسک اور 2620 لیٹر سنیٹائز ز تیار کیا ہے۔

 چونکہ ضروری  سامان اور سامان  کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے ہندستانی ریلوے کی فریٹ خدمات  /آپریشن ساتوں دن اور 24 گھنٹے جاری ہیں اور فٹنیس عملہ 24 گھنٹے کام کررہاہے۔

اس عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے  اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لئے تمام کام کی جگہوں پر درج ذیل باتوں کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

1۔ ڈیوٹی پرآنے والے تمام عملے کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائزر فراہم کئے جارہے ہیں۔ ٹھیکہ مزدوروں کےلئے اب ان سہولیات کو  یقینی بنایا جارہا ہے۔

2۔ کام کے تمام مقامات پر صابن ، پانی اور دھونے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مقامی اختراعات کے ساتھ ہاتھوں کو دھونے کےلئے مفت سہولیات مہیا کرائی جارہی  ہیں۔

3۔ معاشرتی دوری  کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ٹریک مین، لوکوموٹیو پائلٹ وغیرہ جیسے عملے  میں باقاعدگی کے ساتھ بیداری پھیلائی جارہی ہے۔

*************

م ن۔ ش ت۔ ج

.uno-1469


(Release ID: 1610965) Visitor Counter : 122