صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 پر تازہ صورتحال (اپ ڈیٹس)
Posted On:
03 APR 2020 6:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،3 - اپریل 2020/ملک میں کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور انتظام کے لئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ہندستانی حکومت کے ذریعہ مختلف اقدام اٹھائے گئے ہیں۔ ان اقدام کی اعلی سطح پر ہاؤسنگ سے نگرانی کی جارہی ہے۔
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاستوں کے گورنروں اورلیفٹنٹ گورنر وں کے ساتھ منعقد کردہ ایک میٹنگ میں کووڈ-19 سے مقابلہ کرنے کے لئے تیاریوں، سول سوسائٹی /رضاکارانہ تنظیم/نجی شعبے او ر حساس حلقوں میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے پر مرکوز یت کے ساتھ ساتھ ریڈکراس کے رول پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم جناب نریند رمودی نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے ستائش کی کہ ملک نے مشکل کی اس غیر معینہ مدت کے دوران غیر مثالی اخلاقی ضابطوں (ڈسپلن) اور اجتماعی جذبے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل ڈسٹینسنگ کی اہمیت کو دوہرایا اور ہر شہری سے لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی کہ وہ ڈاکٹروں اور دیگر صحت کارکنان کے کام کاج میں رکاوٹ نہ ڈالیں ۔ انہوں نے ملک بھر میں فرنٹ لائن پر نمایاں کام کرنے والے کارکنان کے تئیں ہورہے غلط برتاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمارے ’’کورونا جنگجو/سپاہی ہیں جو کووڈ-19 کی خدمت کررہے ہیں اور وزیراعظم نے بھی ان کے تعاون اور کوششوں کی تعریف کی ہے کیونکہ اب تک کووڈ-19 کے 156 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے 2 اپریل 2020 کو کووڈ-19 کے لئے تربیتی سازو سامان سے متعلق تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایک ایڈوائزی جاری کی ہے جوhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/AdvisoryforHRmanagement.pdf ۔
پر دستیاب ہے۔ اس میں فیلڈ سرولینس کے لئے صلاحیت کے فروغ کی تربیت کو اور مضبوط بنانے کے طریقے ، طبی انتظام، جن کا تعلق علیحدہ رکھنے سے متعلق سہولیات سے ہے، کوانٹائن سائیکوسوشل دیکھ بھال ، لوجسٹکس اورسپلائی چین انتظام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ، آئی سی یو دیکھ بھا ل اوروینٹی لیشن اسٹریٹیجی (حکمت عملی) پر ڈاکٹروں کی آن لائن ٹریننگ، کووڈ-19 مریضوں کے لئے دیکھ بھال کے لئے نرسوں کی ایک آن لائن ٹریننگ کا بھی ایمس کے ذریعہ اہتمام کیا جارہا ہے۔ تمام ویبنارس کے اوقات کی فہرست وزارت صحت کی ویب سائٹ https://www.mohfw.gov.in/ پر دستیاب ہے۔
اب تک، کورونا وائرس سے متاثر 2301معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور اس سے 56موتیں ہوئی ہیں۔ علاج اور ریکوری کے بعد 156 مریضوں کواسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور، رہنما خطوط اورتمام تازہ ترین معلومات اور ایڈوائزریز کی مستند معلومات کے لئے لگاتار https://www.mohfw.gov.in/. کا دورہ کریں۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالوں کو ncov2019[at]gov[dot]in . پر
ای میل کے ذریعہ پوچھا جاسکتا ہے۔
کووڈ-19 پر کوئی بھی سوال صحت اورخاندانی بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا1075 (ٹول فری) پر پوچھا جاسکتا ہے۔
ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر دستیاب ہیں۔
****************
م ن۔ ش ت۔ ج
Uno.1468
(Release ID: 1610927)
Visitor Counter : 195