صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ -19 سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور صفدر جنگ اسپتالوں کا دورہ کیا ، ساتھ ہی مریضوں سے بھی بات چیت کی
رام منوہر لوہیا اسپتال کا ٹراما سینٹر کووڈ-19 کو وقف کیا ، علاحدہ وارڈ کے طور پر کام کرے گا
صفدر جنگ اسپتال میں سپراسپیشلٹی بلاک کو خصوصی کووڈ-19 انتظامی مرکز میں تبدیل کیا گیا
Posted On:
03 APR 2020 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3- اپریل 2020/ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور صفدر جنگ اسپتالوں کا دورہ کیا اور کووڈ -19 سے مقابلہ کرنے کی تیاریوں کا از خود جائزہ لیا۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں مرکزی وزیر نے فلو و کورنر ، ایمرجنسی دیکھ بھال مرکز ، ٹراما سینٹر بلاک اور کورونا اسکرینگ سینٹر کادورہ کیا۔ ان مراکز کے کام کاج کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر صحت نے اسکرینگ کے عمل کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مائیکرو بائیولوجی شعبے کا بھی دورہ کیا ، جو ہر روز بڑی تعداد میں نمونے لے رہا ہے، جہاں انہوں نے نمونے لینے اور سائنسی تجزیے کے عمل کو دیکھا اور سمجھا۔ انہوں نے مناسب انفیکشن کنٹرول پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے شعبے کی ستائش کی جس کی وجہ سے جانچ کے نتائج میں بالکل درست اور ساتھ ہی تصدیق کویقینی بنایا جاسکا ہے۔ مریضوں کو الگ رکھنے کےلیے بستروں کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کا ٹراما سینٹر کووڈ-19 کے علیحدہ وارڈ کے طورپر کام کرے گا اور اسے کووڈ-19 کے لئے وقف کیا گیا ہے۔
اس کے بعد مرکزی وزیر نے صفدر جنگ اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سپر اسپیشلٹی بلاک میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ، جسے جدید ترین کووڈ-19 علیحدہ انتظامی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے، اس میں 4 سو علیحدہ وارڈ اور 100 آئی سی یو بستر شامل ہیں۔
دو اسپتالوں میں انتظام اور علاج کرارہے مریضوں کے مکمل جائزے کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 میں مبتلا مریضوں کا علاج کررہے ڈاکٹروں ، نرسوں ، اسپتال اور صفائی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مریضوں کو جلد سے جلد راحت مہیا کرانے اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کے میدان میں جگہ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کووڈ-19 کے اثرات سے متعلق صحت کے میدان کے سامنے درپیش چیلنجوں پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے صحت کے میدان سے جڑے کارکنان سے اپنی سخت محنت جاری رکھنے کے لئے کہا کیونکہ یہ سب انسانیت کی خدمت کے لئے ہے۔ ملک میں ڈاکٹروں اور دیگر صحت دیکھ بھال پیشہ وروں کے وقت اور لگن سے کام کرنے کےجذبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنے ان صحت سے متعلق پیشہ وروں پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 وبا نے تقریباً پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے۔ ہم نے وزیراعظم کی مسلسل نگرانی اور رہنمائی کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق جنگجوؤں کی تیز تر ین کارروائی اور تعاون کے سبب ہندستان میں اس پر موثر ڈھنگ سے روک لگانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف جنگ کو صحت کی کچھ بنیادی باتوں کو دھیان میں رکھ کر لڑا جاسکتا ہے۔ اس میں مسلسل طور پر اور مناسب طریقے سے ہاتھ دھونا، چہرے اور آنکھوں کو چھونے سے بچنا اور ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنا (سوشل ڈسٹینسنگ) شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم نے ملک کے نام اپنے خطاب میں ان ضروری احتیاط کو آج پھر سے دھرایا ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووڈ -19 کے اثرات کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن مناسب موقع ہے جہاں بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گھر پر رہ کر سبھی کا تعاون اجتماعی طور سے ایک اہم ہتھیار ہے۔
م ن۔ ش ت۔ ج
UNO.1466
(Release ID: 1610812)
Visitor Counter : 169