دیہی ترقیات کی وزارت

کووڈ-19 کے پس منظر میں ماہ اپریل 2020 کے دوران پی ایم غریب کلیان پیکیج کے تحت خواتین پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ داروں کو براہ راست نقد کی منتقلی


مختلف شاخوں، بی سی اور اے ٹی ایم پر کھاتے دار خواتین وقفے وقفے سے پیسے نکال سکیں گی

Posted On: 03 APR 2020 12:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3/اپریل۔ دیہی ترقیات کی وزارت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کی فی کس خواتین کھاتے داروں کو 500 روپئے کی رقم یکمشت جاری کررہی ہے (جیسا کہ بینکوں کی جانب سے اس طرح کے کھاتے داروں سے متعلق اطلاع ملی ہے) اور یہ منتقلی ماہ اپریل کے لئے کی جارہی ہے اور رقم کو 2 اپریل 2020 کو طے شدہ کھاتوں میں ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ قدم 26 مارچ 2020 کو وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین پی ایم جے ڈی کھاتے داروں کو یکمشت ادائیگی کے طور پر فی خاتون 500 روپے فراہم کرنے کے اعلان کے مطابق اٹھایا گیا ہے اور یہ منتقلی پی ایم غریب کلیان پیکیج کے تحت آئندہ تین مہینوں تک عمل میں آتی رہے گی۔

استفادہ کنندگان کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بینکوں سے منظم انداز میں رقم نکالنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے مالی خدمات کے محکمے نے بینکوں کو  ہدایت دی ہے کہ وہ بینکوں کی شاخوں، بی سی اور اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے معاملے میں کھاتے داروں کی آمد کا انتظام اس انداز میں کریں کہ تھوڑی تھوڑی تعداد میں یہ کھاتے دار یہاں آکر پیسے نکالیں۔ استفادہ کنندگان کے کھاتہ نمبر کے آخری عدد کے لحاظ سے مذکورہ رقم کی تقسیم کو منقسم کیا گیا ہے۔

 

خواتین پی ایم جے ڈی وائی کھاتے دار

جن کے کھاتوں کے نمبر کے آخری اعداد درج ذیل

زمرے کے تحت آتے ہیں

وہ تاریخ جس پر استفادہ کنندگان اپنی رقم

نکال سکتی ہیں

0 یا 1

3.4.2020

2 یا 3

4.4.2020

4 یا 5

7.4.2020

6 یا 7

8.4.2020

8 یا 9

9.4.2020

 

9اپریل 2020 کے بعد استفادہ کنندگان عام بینکنگ اوقات میں برانچ یا بی سی تک جاسکتی ہیں۔ بینک وہاں استفادہ کنندگان کے کھاتوں کی ترتیب کا تعین کرسکتے ہیں۔ بینکوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایس ایم ایس کے توسط سے استفادہ کنندگان کو درج ذیل عبارت کے ساتھ طے شدہ پروگرام سے مطلع کرائیں۔

’’ہم آپ کا خیال رکھتے ہیں۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت خواتین جن دھن یوجنا کے استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں ماہ اپریل 2020 کے لئے 500 روپے ماہانہ کے لحاظ سے رقم جمع کرائی گئی ہے۔ برائے مہربانی اپنی برانچ ؍ بینک سے کل ؍ بتاریخ ----- کو رابطہ قائم کریں تاکہ کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ محفوظ رہیں، صحت مند رہیں۔‘‘

(بینکوں کے پاس یہ متبادل دستیاب ہے کہ وہ انڈر لائن کی گئی عبارت کا استعمال کرسکتے ہیں۔)

مذکورہ عبارت کے مطابق ایس ایم ایس کے پیغامات کے علاوہ مقامی تشہیر (مقامی چینلوں ؍ پرنٹ میڈیا ؍ کیبل آپریٹروں ؍ مقامی ریڈیو ؍ دیگر چینلوں) کے توسط سے بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے جس میں یہ بات واضح کی جانی چاہئے کہ ان کھاتوں میں ارسال کی گئی رقم جب ضرورت ہو، نکالی جاسکتی ہے اور اگر استفادہ کنندگان کو فوری طور پر رقم نکالنے کی ضرورت ہے تو وہ بینک کی شاخ یا بی سی سے مذکورہ عبارت کے پیراگراف نمبر 3 میں دیے گئے شیڈول کے مطابق رابطہ قائم کرسکتی ہیں۔ یہاں اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ مذکورہ عددی شیڈول اس مقصد سے وضع کیا گیا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے منظم انداز میں روپئے کی تقسیم ممکن بنائی جاسکے۔

اس پس منظر میں ریاستی سطح کے بینکر حضرات کی کمیٹی (ایس ایل بی سی) کے کنوینروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ریاستی حکومتوں سے رابطہ قائم کریں، انھیں وقفے وقفے سے کام کرنے والے منصوبے سے آگاہ کریں اور برانچوں اور بی سی ، کھوکھوں اور اے ٹی ایم وغیرہ پر معقول سلامتی انتظامات کرنے کے لئے کہیں اور ان سے تعاون حاصل کریں۔  ریاستی حکومتوں سے گذارش کی جاسکتی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو معقول احکامات جاری کریں تاکہ وہ استفادہ کنندگان کو روپئے کی منظم تقسیم کو ممکن بنانے کے لئے کیے جانے والے عمل میں اپنا تعاون فراہم کرسکیں اور اس سلسلے میں مقامی تشہیر کا بھی سہارا لیں۔

سرکاری دائرۂ کار اور نجی دائرۂ کار بینکوں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں برانچ کے افسران اور بزنس کرسپونڈنٹس کو معقول ہدایات جاری کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1455



(Release ID: 1610613) Visitor Counter : 227