وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اور جرمنی کی وفاقی چانسلر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

Posted On: 02 APR 2020 8:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3/اپریل۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی کی وفاقی چانسلر عزت مآب ڈاکٹر اینگلا مرکل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں لیڈروں نے عالمی وبا کووڈ – 19، اپنے اپنے ملکوں کی صورت حال اور صحت کے اس بحران سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے اس وبا کے دوران دواؤں اور طبی آلات کی مناسب دستیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے سے اتفاق کیا۔

جرمنی کی چانسلر نے وزیر اعظم سے اس بات پر اتفاق کیا کہ کووڈ – 19 کی وبا جدید دور کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے اور یہ انسانیت کے مشترکہ مفاد میں عالم گیریت کے نئے تصور پر مبنی اتحاد کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے جرمنی کی چانسلر کو یوگا کی سادہ مشقوں کو مشتہر کرنے اور دنیا بھر کے لوگوں کے لئے قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے آیوروید کے علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے بھارت کے حالیہ اقدامات سے مطلع کیا۔ چانسلر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس طرح کی مشقیں، خاص طور پر موجودہ لاک ڈاؤن کی صورت میں نفسیاتی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1450



(Release ID: 1610599) Visitor Counter : 148