وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
Posted On:
03 APR 2020 9:22AM by PIB Delhi
میرے پیارے ہم وطنوں،
کورونا کی عالمی وبا کے خلاف ملک گیر لاک ڈاؤن کو آج 9 دن ہو رہے ہیں۔ اس دوران آپ سبھی نے جس طرح ڈسپلین اور خدمت، دونوں جذبوں کا اظہار کیا ہے وہ بے مثال ہے۔
حکومت ، انتظامیہ اور عوام نے مل کر صورتحال کو اچھے ڈھنگ سے سنبھالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
آپ نے جس طرح 22 مارچ کو اتوار کے دن کورونا کے خلاف لڑائی لڑنے والے ہر کسی کا شکریہ ادا کیا ، وہ بھی آج سبھی ملکوں کے لیے ایک مثال بن گیا ہے۔
آج کئی ملک اس کو دہرا رہے ہیں۔ جنتا کرفیو ہو، گھنٹی بجانے، تالی – تھالی بجانے کا پروگرام ہو، انہوں نے اِس چیلنج بھرے وقت میں ملک کو اس کی اجتماعی قوت کا احساس کرایا ہے۔ یہ جذبہ ظاہر ہوا ہے کہ ملک ایک ہوکر کورونا کے خلاف لڑائی لڑ سکتا ہے۔ اب لاک ڈاؤن کے وقت میں ملک کی ، آپ سبھی کی یہ اجتماعیت اہم ہوتی نظر آرہی ہے۔
ساتھیوں،
آج جب ملک کے کروڑو لوگ گھروں میں ہیں، تب کسی کو بھی احساس ہو سکتا ہے کہ وہ اکیلا کیا کرے گا۔ کچھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اتنی بڑی لڑائی کو وہ اکیلے کیسے لڑ پائیں گے۔ یہ سوال بھی دل میں آتا ہوگا کہ کتنے دن ایسے اور کاٹنے پڑیں گے۔
ساتھیوں،
یہ لاک ڈاؤن کا وقت ضرور ہے ہم اپنے اپنے گھروں میں ضرور ہیں۔ لیکن ہم میں سے کوئی اکیلا نہیں ہے۔ 130 کروڑ ہم وطنوں کی اجتماعی قوت ہر شخص کے ساتھ ہے، ہر شخص کی علامت ہے۔ وقت وقت پر شہریوں کی اس اجتماعی قوت کی عظمت ، اس کی قوت اور وسعت کا اظہار کرنا ضروری ہے۔
ساتھیوں،
ہمارے یہاں مانا جاتا ہے کہ عوام ایشور کا ہی روپ ہوتی ہے ، اس لیے جب ملک اتنی بڑی لڑائی لڑ رہا ہو تو ایسی لڑائی میں بار بار عوام کی شکل میں عظیم قوت کا اظہار کرتے رہنا چاہیے۔ یہ اظہار ہمیں قوت دیتا ہے ، ہدف دیتا ہے، اُس کے حصول کے لیے توانائی دیتا ہے، ہماری راہ کو اور واضح کرتا ہے۔
ساتھیوں ،
کورونا وبا سے پھیلے اندھیروں کے درمیان ہمیں مسلسل روشنی کی طرف جانا ہے، جو اس کورونا کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہمارے غریب بھائی – بہن انہیں مایوسی سے امید کی طرف لے جانا ہے۔
اس کورونا کے بحران سے جو اندھیرا اور غیریقینی پیدا ہوئی ہے اسے ختم کر کے ہمیں روشنی اور یقین کی طرف بڑھنا ہے۔ اِس اندھیرے کورونا بحران کو ہرانے کے لیے ہمیں روشنی کو چاروں سمت میں پھیلانا ہے اور اس لیے، اِس سنڈے (اتوار) ، 5 اپریل کو ہم سب کو مل کر کورونا کے بحران کے اندھیرے کو چیلنج کرنا ہے۔ اُسے روشنی کی طاقت کا احساسا کرانا ہے۔ اِس 5 اپریل کو ہمیں، 130 کروڑ شہریوں کی عظیم قوت کو بیدار کرنا ہے۔
130 کروڑ ہم وطنوں کے پختہ عزم کو نئی اونچائیوں پر لے جانا ہے۔ 5 اپریل، اتوار کو رات 9 بجے میں آپ سب کے 9 منٹ چاہتا ہوں۔ دھیان سے سنئے گا، 5 اپریل کو رات 9 بجے گھر کی سبھی لائٹیں بند کر کے گھر کے دروازے پر یا بالکنی میں کھڑے ہوکر ، 9 منٹ کے لیے موم بتی، دیا، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں۔
میں پھر کہوں گا ، موم بتی، دیا، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ ، 5 اپریل کو رات کو 9 بجے، 9 منٹ تک جلائیں اور اُس وقت اگر آپ گھر کی سبھی لائٹیں بند کریں گے، چاروں طرف جب ہر شخص ایک ایک دیا جلائے گا تب روشنی کی اُس عظیم قوت کا احساس ہوگا جس میں ایک ہی مقصد سے ہم سب لڑ رہے ہیں، یہ اجاگر ہوگا۔ اُس روشنی میں، اُس پرکاش میں، اُس اجالے میں ہم اپنے دل میں یہ عہد کریں کہ ہم اکیلے نہیں ہیں، کوئی بھی اکیلا نہیں ہے۔ 130 کروڑ ہم وطن ایک ہی عزم کے ساتھ عہد بستہ ہیں۔
ساتھیوں،
میری ایک اور گزارش ہے کہ اس انعقاد کے وقت کسی کو بھی ، کہیں پر بھی اکٹھا نہیں ہونا ہے۔ راستوں میں ، گلیوں یا محلوں میں نہیں جانا ہے، اپنے گھر کے دروازے ، بالکنی سے ہی اسے کرنا ہے۔
سوشل ڈسٹینسنگ کی لکشمن ریکھا کو کبھی پار نہیں کرنا ہے۔ سوشل ڈسٹینسنگ کو کسی بھی حالت میں توڑنا نہیں ہے۔ کورونا کی چین توڑنے کا یہی تیربہ ہدف علاج ہے۔
اِسی لیے 5 اپریل کو رات 9 بجے کچھ پل اکیلے بیٹھ کر ، ماں بھارتی کو یاد کیجیے، 130 کروڑ ہم وطنوں کے چہروں کا تصور کیجیے۔ 130 کروڑ ہم وطنوں کی اِس اجتماعیت ، اِس عظیم قوت کا احساس کریئے۔ یہ ہمیں بحران کی اِس گھڑی میں لڑنے کی طاقت دیگا اور جیتنے کا اعتماد بھی۔
ہمارے یہاں کہا گیا ہے،
اتساہ بلوان آریہ
نہ استی اُتساہ پرم بلم
سا اتساہس لوکیشو،
نہ کنچت اپی دُرلبھم۔
یعنی،
ہمارے جوش، ہمارے جذبے سے بڑی فورس دنیا میں کوئی دوسری نہیں ہے، دنیا میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو ہم اس طاقت سے حاصل نہ کر پائیں۔ آیے ، ساتھ آکر، ساتھ مل کر ، کورونا ہرائیں، بھارت کو فاتح بنائیں۔
بہت بہت شکریہ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔و۔ ت ح ۔
(Release ID: 1610569)
Visitor Counter : 318
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam