کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
بحران کے وقت سی آئی پی ای ٹی اہم سماجی راحتی کام کررہا ہے
Posted On:
01 APR 2020 12:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم؍اپریل،کووڈ – 19 کی وبا کے پیش نظر کیمیکل اینڈ فرٹیلائزر کی وزارت کا محکمہ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل کے تحت حکومت ہند کے ایک ادارے سینٹر انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( سی آئی پی ای ٹی) کی مختلف ریاستوں میں قائم اپنے احاطوں کے ذریعے سماج کی بہتری کے لئے ایک اچھا کام کررہا ہے۔
اس مہم کے حصے کے طور پر سی آئی پی ای ٹی کے گوالیار سینٹر میں پیرا میڈیکل ٹیم کو امدادی خدمات فراہم کرانے کے لئے 7x24 ڈیوٹی پر سی آئی پی ای ٹی عملہ اور افسران کو اٹیچ کرکے 72 بستروں والا قرنطینہ مرکز بنایا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ؍ کلکٹر کو اپنا اسکل ٹریننگ سینٹر سپرد کردیا۔
اسی طری سی آئی پی ای ٹی بھوبنیشور میں ماسک ، سنیٹائزر ، جراثیم کش اور پانی کی بوتلیں تقسیم کرکے کورونا کی وبا کی ترسیل کے خلاف جنگ کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کی ہے اور انہیں حساس بنایا ہے۔
سی آئی پی ای ٹی کے تمام ملازمین نے پی ایم کئر فنڈ میں اپنی ایک دن کی تنخواہ جو 18 لاکھ روپے تک بنتی ہے، اس کا رضاکارانہ طور پر تعاون کیا ہے۔
سی آئی پی ای ٹی – ایس اے آر پی ایل اے آر پی ایم، بھونیشور میں کووڈ -19 کے خلاف تحفظ کے لئے اپنی سکیورٹی اور ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے درمیان ڈبلیو ایچ او کی رہنما خطوط کے مطابق جو سنیٹائزر تیار کئے ہیں، انہیں تقسیم کیا ہے۔
سی آئی پی ای ٹی لکھنؤ نے شہر میں ضرورت مندوں ، غریبوں اور تارکین کو خوراک مہیا کرانے کی غرض سے انندا (اے این این اے ڈی اے) (گرامین بینک) ، نگر نگم ندھی ، لکھنؤ کو پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔
ضرورت مند اور غریب عوام کو خوراک فراہم کرانے کے لئے سی آئی پی ای ٹی کے متعدد مراکز پر اسی طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-1432
(Release ID: 1609928)
Visitor Counter : 116