وزارتِ تعلیم

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے مشترکہ داخلہ امتحان ( مین ) اپریل 2020 کو ملتوی کرد یا

Posted On: 31 MAR 2020 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31 مارچ  /   نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی ( این ٹی اے ) کی جانب سے آئندہ 5،7سے 9 اور 11 اپریل 2020 کو ہونے والی مشترکہ داخلہ امتحان (جے ای ای)( مین ) اپریل 2020 کے امتحان کو ملتوی کرنے کے بارے میں 18 مارچ 2020 کو جاری عوامی نوٹس  کے سلسلے میں این ٹی اے نے مزید آگاہ کیا ہے کہ فی الحال یہ امتحان مئی 2020 میں منعقد کرائے جانےکا امکان ہے۔ صحیح تاریخ کا اعلان آنے والے ہفتوں کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے بعد کیا جائے گا۔

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی معمول کے حالات بحال ہو جائیں گے۔ لیکن فی الحال این ٹی اے اس کا اندازہ کرنے کیلئے حالات پر گہری نظر بنائے ہوئے ہے کہ کیا حالات کے تناظر میں پروگرام میں کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

اس کے مطابق امتحان کیلئے  داخلہ کارڈ اب 15 اپریل 2020 کے بعد اس وقت کی صورتحال کی بنیاد پرجاری کئے جائیں گے۔

این ٹی اے تازہ ترین معلومات کے بارے میں طلبا کو جانکاری دیتا رہے  گا اور امتحان کے بارے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور صحیح تاریخ کی اطلاع انہیں کافی پہلے دے دی جائے گی۔

امیدواروں اور ان کے والدین کو تازہ ترین جانکاری کے لئے  jeemain.nta.nic.in  اور  www.nta.ac.inدیکھتے رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے امیدوار 8287471852, 8178359845, 9650173668, 9599676953, 8882356803 پر بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔

 

*************

( م ن ۔ م ع  ۔ م ف (

 U. No.1420


(Release ID: 1609904) Visitor Counter : 115