وزارت آیوش

کووِڈ۔19 بحران کے دوران ازخود اپنی نگہداشت کے لئے آیوروید کے امراض سے محفوظ رکھنے والے اقدامات

Posted On: 31 MAR 2020 2:31PM by PIB Delhi

کووِڈ۔19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں پوری دنیا میں بنی نوع انسانیت مصائب کا شکار ہے ۔ ایسے میں جسم کے مدافعتی نظام کی قوت میں اضافہ بہتر صحت قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی اس بات سے واقف ہے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ جہاں کووِڈ۔19 کے لئے کوئی شافی دوا دستیاب نہیں ہے، ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ ہم ایسے وقت میں اپنی مدافعتی قوت کو بڑھانے کے لئے تدارکی اقدامات کا سہارا لیں۔

 

آیوروید جو حیات کی سائنس ہے، وہ صحت برقرار رکھنے اور خوش رہنے کے عمل میں قدرت کے تحائف کی ترویج و اشاعت کرتی ہے۔ تدارکی حفظان صحت کے سلسلے میں آیوروید کا وسیع علم دن چریا یعنی روز مرہ کے عمل سے لے کر رتو چریا یعنی موسمیاتی لحاظ سے تبدیلیاں لانا بھی شامل ہے تاکہ صحت مند زندگی بسر کی جا سکے۔ یہ ایک پودوں پر مبنی سائنس ہے۔ اپنے بارے میں جاننا اور ہر کس و ناکس کو اس سادی سی جانکاری کے ذریعہ کتنے فوائد ہو سکتے ہیں، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ شخص اپنے مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے، آیوروید کی کلاسیکی صحائف میں اسی بات پر زور دیا گیا ہے۔

 

آیوش کی وزارت تدارکی صحتی اقدامات کے سلسلے میں ازخود اپنی نگہداشت کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور صحت مند تنفس کے خصوصی حوالے سے درج ذیل سفارشات پیش کرتی ہے۔ اس سفارشات کے پس پشت آیوروید کا ادب اور سائنٹفک اشاعتیں کارفرماں ہیں۔

عام اقدامات

  1. پورے دن گرم پانی پئیں۔
  2. روزانہ یوگ آسن ، پرایانام اور مراقبے کی مشق کریں۔ آیوش کی وزارت کی جانب سے کم از کم روزانہ تیس منٹ تک ایسا کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے (# یوگا ایٹ ہوم، # اسٹے ہوم، # اسٹے سیف)
  3. ہلدی ،  زیرہ ، دھنیااور لہسن کو کھانا پکانے میں شامل کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔

Ayurvedic Immunity Promoting Measures

آیوروید کے مدافعتی نظام کو فروغ دینے کے اقدامات

  1. صبح کے وقت دس گرام (ایک چائے کا چمچہ) چون پراش استعمال کریں، چینی سے مبرا چون پراش استعمال کریں۔
  2. جڑی بوٹی پر مبنی چائے  (کاڑھا) جو تلسی، دال چینی، کالی مرچ، شنتھی (خشک ادرک) اور منقع سے تیار کیا گیا ہو دن میں ایک سے دو مرتبہ نوش فرمائیں۔ اس کاڑھے میں قدرتی مٹھاس یا کھانڈ ساری یا اپنی پسند کے مطابق لیمو کا عرق ضرورت ہونے پر ملائیں۔
  3. گولڈن ملک ۔ آدھا چمچہ ہلدی کا پاؤڈر 150 ملی لیٹر گرم دودھ میں دن میں ایک سے دو مرتبہ نوش فرمائیں۔

آیوروید کے سادہ سے طریقے

  1. ناک میں کیا جانے والا عمل ۔ ناک میں گھی یا تلی کا تیل یا ناریل کا تیل دونوں نتھنوں میں صبح اور شام کے وقت لگائیں۔
  2. تیل کش کرنے کا طریقہ علاج ۔ ایک چمچہ تلی یا ناریل کا تیل منھ میں لیں۔ اسے حلق سے نیچے نہ اتاریں۔ دو تین منٹ تک منھ میں گھمائیں اور پھر اسے تھوک دیں۔ بعد ازاں گرم پانی سے منھ صاف کر لیں۔ دن میں ایک سے دو بار ایسا کیا جا سکتا ہے۔

خشک کھانسی / خشک گلے کے دوران

  1. تازہ پدینہ کی پتیوں کا بھاپ یا اجوائن کا بھاپ دن میں ایک مرتبہ لیں، یعنی بھپارہ کریں۔
  2. لونگ کے پاؤڈر کو قدرتی کھانڈ یا شہد میں ملاکر دو تین مرتبہ کھانسی یا گلا خراب ہونے کی صورتحال میں لیں۔
  3. ان اقدامات سے عام طور پر لاحق ہونے والی خشک کھانسی یا گلے کی خرابی دور ہو جاتی ہے، تاہم اگر یہ علامات دور ہوو جاتی ہیں تو ڈاکٹر حضرات سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔

مذکورہ اقدامات کو کسی بھی فرد کو اپنی سہولت کے مطابق ممکن حد تک اپنایا جا سکتا ہے۔ ملک بھر سے ممتاز وید حضرات کی سفارشات پر مبنی یہ اقدامات ایسے ہیں جن سے کسی بھی فرد کی قوت مدافعت چھوت کے خلاف بڑھ جاتی ہے۔ کوئمبٹور کے پدم شری وید پی آر کرشنا کمار، دہلی کے پدم بھوشن وید، دیوندر تری گونا، کوٹاکل کے وید پی ایم ویرئیر، ناگپور کے وید جینت دیو پجاری، تھانے کے وید ونے ویلانکر، بیلگام کے وید بی اس پرساد، جام نگر کے پدم شری وید گوردیپ سنگھ، ہری دوار کے آچاریہ بال کرشن جی، جے پور کے وید ایم ایس بگھیل، ہردوئی اترپریدش کے وید آر بی دویدی، وارانسی کے وید کے این دویدی، چنڈی گڑھ کے وید راکیش شرما، کولکاتا کے وید ابھیچل چٹوپادھیائے، دہلی کی وید تنوجا نساری، جے پور کے وید سنجیو شرما، جام نگر کے وید انوپ ٹھاکر۔

Disclaimer: The above advisory does not claim to be treatment for COVID 19

اعلان : مذکورہ مشورہ نامہ کووِڈ۔19 کا معالجہ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا۔

***

 

 

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-س ش- ا ن)

U-1404



(Release ID: 1609574) Visitor Counter : 747