وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سماجی فلاحی تنظیموں سے ملاقات کی
وزیر اعظم مودی نے انسانی خدمت کے تئیں ان تنظیموں کے ذریعہ دکھائے گئے خلوص اور عہد بستگی کی ستائش کی
وزیر اعظم نے ان تنظیموں سے غرباء و ضرورت مندوں کے لئے کام کرتے رہنے کی اپیل کی
کووِڈ۔19 کی چنوتی سے نمٹنے کے لئےچھوٹے اور طویل المدت منصوبے وضع کرنے کی ضرورت ہے
پورا ملک اس چنوتی کا سامنا کرنے میں زبردست صبر و استقلال اور قوت مدافعت کا مظاہرہ کر رہا ہے: وزیر اعظم
سماجی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے ایک پیچیدہ صورت سے نمٹنے کے لئے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لئے اعظم کی قیادت کی ستائش کی
Posted On:
30 MAR 2020 3:15PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریند رمودی نےآج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے سماجی فلا ح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں سے گفتگو کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کووِڈ۔19 کی چنوتی کا سامنے کرنے میں پورا ملک زبردست صبر و استقلال اور قوت مدافعت اور بہادری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کہا کرتے تھے کہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہی ملک کی خدمت کرنا ہے، یہ کہتے ہوئے انہوں نے انسانی خدمت کے تئیں ان تنظیموں کی عہدبستگی اور خلوص کی ستائش کی۔
وزیر اعم مودی نے ان تنظیموں میں تین امتیازی خصوصیات کا مشاہدہ کیا، وہ ہیں: انسانی نقطہ نظر کو اہمیت دینا ، زیادہ سے زیادہ عوام تک رسائی اور خدمات کا جذبہ، انہیں خصوصیات کی بنا پر ان پر بھروسہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایک بہت بڑی چنوتی کا سامنا کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں ان تنظیموں اور ان کی خدمات کی جتنی ضرورت اب ہے ، اتنی پہلے کبھی محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیمیں غرباء کے لئے بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لئے ایک بڑا کردار ادا کر سکتی ہیں اور اپنی طبی سہولیات اور رضاکاران کی خدمات مریضوں اور ضرورت مندوں کے لئے وقف کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چنوتی سے نمٹنے کے لئے ملک کو چھوٹے اور طویل المدت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ توہم پرستی، عقیدے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ روکنے میں ان تنظیموں کو بڑا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ لوگ عقیدے کے نام پر اکٹھا ہوکر سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی ہدایت پر عمل نہیں کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ سماجی فاصلہ بنائے رکھنے کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے۔
سماجی فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے پیچیدہ صورتحال کا سامنا مہارت کے ساتھ کرنے کے لئے وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی۔ ان تنظیموں نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت کے ذریعہ کیے گئے فعال اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے پی ایم ۔ سی اے آر ای ایس فنڈ کی حمایت یہ کہتے ہوئے کرنے کا وعدہ کیا کہ اس سنگین صورتحال میں ان کی ورک فورس مکمل طور پر ملک کی خدمت کے لئے وقف رہے گی۔ ان تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر اعظم کے ساتھ حال فی الحال میں ان کے ذریعہ انجام دی جا رہی بیداری مہم، ڈجیٹل طریقے، ضروری اشیاء کی تقسیم، ڈبہ بند کھانا، سینی ٹائزرس، ادویہ اور ضرورت مندوں کے لئے فراہم کی جا رہی طبی امداد کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔
وزیر اعظم مودی نے بیداری پھیلانے، بنیادی ضرورتوں کی اشیاء کا انتظام کرکے غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد اور کووِڈ۔19 سے متاثرہ افراد کے لئے طبی سہولیات اور رضاکاران کی خدمات مہیا کرانے کی اہمیت کو دوہرایا۔انہوں نے طبی اور سائنسی مشوروں کی اہمیت اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے کورونا وائرس وباسے پیدا ہونے والی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے متحد ہوکر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
وزیر اعظم کے مشیر اور نیتی آیوگ کے سی ای او نے بھی اس گفت و شنید میں حصہ لیا۔
*****
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-س ش- ا ن)
U-1400
(Release ID: 1609284)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam