وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی کل جی 20 کے ورچووَل اجلاس میں شرکت کریں گے

Posted On: 25 MAR 2020 9:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کورونا وائرس سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے جی 20 کے ورچووَل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا، ’’جی 20 کو کووِڈ۔19 وبا سے نمٹنے کے لئے ایک اہم عالمی کردار ادا کرنا ہے۔ میں، سعودی کی جی 20 صدارت میں کل سے شروع ہونے والے جی20 کے ورچووَل اجلاس میں ثمرآور گفتگو کی امید کرتا ہوں۔‘‘

 

 

*****

 

(م ن-س ش- ا ن)

U-1398



(Release ID: 1608293) Visitor Counter : 75