وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مودی اور افغانستان کے صدر نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 24 MAR 2020 1:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 24 مارچ، 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو نوروز تیوہار کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تیوہار دونوں ممالک کے درمیان ساجھا وراثت اور ثقافتی رابطے کی علامت ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال خصوصاً کووِڈ۔19 وبا کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے اور تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا ازسرنو اعادہ کیا۔

***

U-1392


(Release ID: 1607956) Visitor Counter : 145