وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 سے نمٹنے کے موضوع پر قوم سے خطاب کیا
22 مارچ کو صبح سات بجے سے رات نو بجے تک جنتا کرفیو عائد کیا جائے
شہری مخلصانہ اور بے غرض خدمات کے لئے22 مارچ کو شام پانچ بجے شکریہ ادا کریں
وبا کے اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ’کووڈ۔ 19 اکنامک رسپانس ٹاسک فورس کا قیام‘
وزیر اعظم نے شہریوں کو بھگدڑ میں خریداری سے گریز کی نصیحت کی
اشیائے ضروریہ کی دستیابی کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
19 MAR 2020 8:41PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 19 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’نو راتر‘ کے موقع پر کووڈ۔ 19 کا مقابلہ کرنے کے چیلنجوں کے موضوع پر وم سے خطاب کیا اور لوگوں سے 9 درخواستیں کی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے تمام بھارت والوں کا تحفظ اور تحمل ایک اہم جنگ ہے، جس نے تمام دنیا پر قہر ڈھا رکھا ہے۔ انہوں نے اس وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کو یقینی بنانے کے لئے چند اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں اس وبا کو ہلکے میں نہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کورونا وائرس کووڈ۔ 19 سے تحفظ کے لئے پیشگی اقدامات اور بیداری کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے شہریوں سے اس منتر پر عمل کرنے پر زور دیا کہ ”جب ہم تندرست ہیں، تو تمام دنیا تندرست ہے۔“ انہوں نے سوشل ڈسٹینسنگ یعنی دوری بنائے رکھنے کے از خود عاید کردہ ضابطے پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھنے اور بوقت ضرورت ہی گھر سے باہر نکلنے پر زور دیااور کہا کہ گھر سے ہی کام کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں سے چند ہفتوں کے لئے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی درخواست کی۔ اسپتالوں پر دباؤ کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے نازک موقع پر عام حسب معمول کے چیک اپ سے گریز کیا جائے اور اگر ممکن ہو سکے تو آپریشن کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے۔
جنتا کرفیو
وزیر اعظم نے شہریوں سے 22 مارچ، 2020 کو صبح سات بجے سے رات نو بجے کے درمیان ’جنتا کرفیو‘ کے نظرئیے کو اپنانا چاہئیے، جہاں ان میں سے کسی کو لازمی خدمات کے تحت گھر سے باہر نکلنا ضروری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی عوامی تحریک کی کامیابی اور تجربات سے ہمیں آئندہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 مارچ کی ہماری کوششیں قومی مفاد کے تحت ہمارے فرائض کی انجام دہی اور از خود مزاحمت کے لئے ایک علامت بنیں گی۔
وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں سے اس کام میں سبقت حاصل کرنے کے لئے زور دیتے ہوئے این سی سی اور این ایس ایس، سماجی سوسائٹیوں سمیت تمام نو جوان تنظیموں سے جنتا کرفیو کے بارے میں عوام کو بیدار کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے ہر ایک فرد سے کم از کم دس دیگر لوگوں کو فون پر اس خود اختیاری کرفیو کے بارے میں مطلع کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے متعدد جرات مند لوگ صف اول میں کام کر رہے ہیں مثلاً طبی عملہ، پولیس، سرکاری ملازمین، ایئر لائن اسٹا، میڈیا عملہ، بس / ٹرین / آٹو آپریٹر اور وہ لوگ جو کہ ہوم ڈلیوری کی سہولیات فراہم کرا رہے ہیں
وزیر اعظم نے قوم کے تئیں ان کی وسیع خدمات کی تعظیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ 22 مارچ کو شام پانچ بجے تمام شہریوں کو ان کی اس خدمت کا اعتراف کرنا چاہئیے اور ان کی ان کوششوں کے تئیں ستائش کے اظہار کے طور پر اپنے گھروں کی بالکونیوں اور گھروں کے دروازوں پر کھڑے ہوکر پانچ منٹ تک تالیاں بجائیں یا گھنٹیاں بجائیں۔ انہوں نے ملک بھر کی تمام مقامی حکومتوں سے شام پانچ بجے سائرن بجانے پر زور دیا۔
اقتصاددی چیلنجوں کا مقابلہ کرنا
وزیر اعظم نے کورونا وائرس کی وہا کے باعث در پیش اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے مرکزی وزیر خزانہ کے تحت ’کووڈ۔ 19 اکانمک رسپانس ٹاسک فورس‘ کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ ٹاسک فورس شراکت داروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے گی، فیڈ بیک لے گی اور اس کی بنیاد پر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فیصلے لے گی۔ یہ ٹاسک فورس چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فیصلوں پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنائے گی۔
وزیر اعظم نے تاجر پیشہ برادری اور زیادہ آمدنی والے گروپوں سے کم آمدنی والے گروپوں کی اقتصادی ضروریات کی نگہداشت کرنے پر زور دیا، جس سے کہ وہ مختلف خدمات حاصل کرسکیں، انہوں نے تنخواہ ان دنوں کی تنخواہ نہ کاٹنے پر ور دیا جن دنوں وہ اپنے کام پر معذوری کے باعث نہیں پہنچ سکے ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی مشکلات کے دور میں انسانیت کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اہل وطن کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ لازمی اشیاء مثلاً خوراک، دودھ، ادویات وغیرہ کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں سے گھبراہٹ اور بھگدڑ میں خریداری کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کووڈ۔ 19 سے مکمل طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے ہر ایک سے مل جل کر کام کرنے اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں سے غلط اطلاعات کا شکار نہ ہونے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی عالمی وبا کے دور میں اس بات کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے کہ ’انسانیت کی جیت اور بھارت کی جیت‘ ہے
۔۔۔۔۔
U.1357
(م۔ ر۔ر۔20-3-2020)
(Release ID: 1607304)
Visitor Counter : 210
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam