صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نوول کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے بارے میں اضافی ٹریول ایڈوائزری
Posted On:
17 MAR 2020 10:29AM by PIB Delhi
نئی دلّی، 17 مارچ / کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کے بارے میں 11 مارچ، 2020 اور 16 مارچ، 2020 کو جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کے سلسلے میں ایک اضافی ایڈوائری جاری کی گئی ہے، جو کہ حسب ذیل ہے:۔
i۔ افغانستان، فلیپائنز، ملیشیا سے بھارت آنے والے مسافروں کی فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ان ممالک سے بھارت کے لئے کوئی بھی پرواز بھارتی وقت کے مطابق 1500 بجے کے بعد پرواز نہیں کرے گی۔ ایئر لائنوں کو چاہئیے کہ وہ ابتدائی روانگی کے مقام سے اس حکم پر عمل در آمد کریں۔
ii۔ یہ ہدایت ایک عارضی قدم ہے اور یہ 31 مارچ، 2020 تک نافذ العمل ہے اور بعد میں اس حکم پر نظر ثانی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔
U.1268ٰ
(Release ID: 1606669)
Visitor Counter : 208