کابینہ
کابینہ نے یکم جنوری 2020 سے مہنگائی بھتے کی اضافی قسط اور
مہنگائی راحت جاری کئے جانے کو منظوری دی
Posted On:
13 MAR 2020 4:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 مارچ /وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازموں کو مہنگائی بھتے (ڈی اے) کی اضافی قسط اور پنشن یافتگان کو مہنگائی راحت (ڈی آر) یکم جنوری 2020 سے جاری کئے جانے کو منظوری دی ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے لئے راحت پہنچانے کے مقصد سے بنیادی تنخواہ/پنشن کی 17 فی صد کی موجودہ شرح پر 4 فی صد کا اضافہ دیا جائے گا۔
مالی سال 21-2020 میں ( جنوری 2020 سے فروری 2021 تک کے 14 ماہ کی مدت کے لئے مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت دونوں کی وجہ سے خزانے پر پڑنےو الا مشترکہ اثر 12510.04 کروڑ سالانہ اور 14595.04 کروڑ کا ہوگا۔ اس سے مرکزی حکومت کے تقریباً 48.34 لاکھ ملازمین اور 65.26 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اضافہ تسلیم شدہ فارمولے کےمطابق کیا گیا ہے جو کہ ساتویں سینٹرل پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ اگ ۔ ج۔
U- 1214
(Release ID: 1606378)
Visitor Counter : 238
Read this release in:
Assamese
,
Tamil
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Malayalam