کابینہ
مرکزی کابینہ نے دوہرے ٹیکسیشن سے بچنے اورآمدنی پرمحصول ( ٹیکس ) سے متعلق مالی چوی روک تھام کے لئے ہند اورسری لنکا کے درمیان معاہدے میں ترمیم کرنے کے پروٹوکال کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
12 FEB 2020 3:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 فروری :وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے معاہدے اورآمدنی پرٹیکس سے متعلق مالی چوری کی روک تھام کے لئے ہندوستان اورسری لنکا کے مابین معاہدے میں ترمیم کرنے والے پروٹوکال پردستخط کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کو منظوری دے دی ہے ۔
اثرات :
پیش لفظ متن کی تجدید اورپرنسپل پرپز ٹسٹ (اہم مقصد تجزیہ ) کی شمولیت سے دوہرے ٹیکس بچاومعاہدے ( ڈی ٹی اے اے ) میں ناجائزاستعمال مخالف تجاویز سے ٹیکس ضوابط میں خامیوں اورمس میچز کا فائدہ اٹھانے والی ٹیکس اسکیموں ، حکمت عملیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔
تفصیلات :
1-ہنداورسری لنکا کے درمیان موجودہ ڈی ٹی اے اے پر22جنوری ، 2013 کو دستخط ہوئے تھے اور یہ معاہدہ 22اکتوبر ، 2013کو نافذ کیاگیاتھا۔
2-ہنداورسری لنکا انکلوسیوفریم ورک ( شمولیت فریم ورک ) کے رکن ہیں ، اس لئے ان سے شمولیت فریم ورک ممالک کے ساتھ اپنے ڈی ٹی اے اے سے متعلق جی ۔20اورای سی ڈی بی ای پی ایس ایکشن رپورٹ کے تحت کم از کم معیارات کو نافذکرنا ضروری ہے ۔ بنیادی ٹیکس چوری روک تھام اورمنافع منتقلی ( ایم ایل آئی ) یاباہمی /دوطرفہ معاہدے کے ذریعہ ٹیکس معاہدے سے متعلق اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے کثیرجہتی معاہدے کے ذریعہ بی ای پی ایس ایکشن 6تحت کم از کم معیارات کو پورا کیاجاسکتاہے ۔
3-ہندوستان ایم ایل آئی پردستخط کرنے والا ملک ہے جب کہ سری لنکا نے اب تک ایم ایل آئی پردستخط نہیں کئے ہیں ۔ اس ہندوستان اورسری لنکا ڈی ٹی اے اے میں ترمیم کرنے اورجی ۔20او ای سی ڈی بیس ٹیکس چوری اور منافع منتقلی ( بی ای پی ایس ) اسکیم کے ایکشن 6کے تحت معاہدے کے ناجائز استعمال کے بارے میں کم از کم معیارات کو پورا کرنے کے لئے پرنسپل پرپز ٹسٹ ( پی پی ٹی ) پروویژنز کو بھی شامل کرنا دوطرفہ طورپر ضروری ہے ۔
پس منظر:
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ دوہراٹیکس بچاو ٔ معاہدہ ( ڈی ٹی اے اے ) پر22جنوری ، 2013 کو دستخط کئے گئے تھے اوریہ 22اکتوبر ، 2013 کو نافذ کیاگیاتھا۔ ہندوستان اورسری لنکاانکلوسیوفریم ورک کے رکن ہیں ۔ اس لئے ان سے شمولیت فریم ورک ممالک کے ساتھ اپنے ڈی ٹی اے اے کے متعلق جی ۔20او ای سی ڈی بی ای پی ایس ایکشن رپورٹ کے تحت کم از کم معیارات کو نافذ کرنا ضروری ہے ۔ بیس ٹیکس چوری روک تھام اورمنافع منتقلی ( ایم ایل آئی ) یادوطرفہ /باہمی معاہدے کے ذریعہ ٹیکس معاہدے سے متعلق تجاویز یا اقدام کو نافذ کرنے کے لئے کثیر جہتی معاہدے کے ذریعہ پی ای پی ایس ایکشن ۔6کے تحت کم از کم معیارات کو پورا کیاجاسکتاہے ۔ ہندوستان ایم ایل آئی پردستخط کرنے والا ملک ہے ۔
***************
( م ن ۔ ش ت ۔ ع آ)
U-731
(रिलीज़ आईडी: 1603008)
आगंतुक पटल : 158