کابینہ

مرکزی کابینہ نے بچپن کے آغاز کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے بھارت اور برازیل کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 22 JAN 2020 3:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22  جنوری / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ  نے آج بچپن کے آغاز کے شعبے میں باہمی تعاون کے لئے بھارت  کی خواتین  اور  بچوں کی ترقی کی وزارت اور برازیل کی شہریت کی وزارت کے درمیان تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

 فوائد

اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے رشتے مستحکم ہوں گے اور بچپن کے آغاز کی دیکھ بھال کے  امور پر باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ملکوں کو بچپن کے آغاز کے شعبے میں متعلقہ ملکوں کے بہترین طور طریقوں کے تبادلے سے فائدہ  ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U – 303

 


(Release ID: 1600147) Visitor Counter : 109