کابینہ

کابینہ نے ہند اور فرانس کے درمیان نقل  مکانی(مائیگریشن)اور نقل پذیری(موبلٹی) شراکت داری معاہدے کی توثیق کو منظوری دی

Posted On: 08 JAN 2020 3:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،08؍جنوری:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے ہند اور فرانس کے درمیان نقل مکانی اور نقل؍حرکت پذیری(موبلٹی) شراکت داری معاہدے کی توثیق کو منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے پر دستخط، مارچ 2018 میں فرانس کے دورہ ہند کے دوران کئے گئے تھے۔

اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ طلباء، تعلیمی ماہرین، تحقیق کاروں اور ہنر مند پیشہ وروں کی حرکت پذیری اور غیر پابند(ریگولیٹر)نقل مکانی اور دونوں اطراف سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور تعاون کو استحکام حاصل ہوگا۔ یہ معاہدہ ہندوستان کے فرانس کے ساتھ کثیر جہتی تیزی سے بڑھتے ہوئے تعلقات کی تصدیق کرتا ہے اور دونوں اطراف کے درمیان بڑھتے ہوئے یقین اور اعتماد کی علامت ہے۔

ابتداء میں اس معاہدے کی مدت 7تک ہے، جبکہ معاہدہ خود کار (آٹومیٹک) طریقے سے رینیو ہونے کا پروویژن ہے اور مشترکہ ورکنگ گروپ کے ذریعے نگرانی کی تجویز ہے۔

 

*************

 

م ن۔ش ت ۔ ن ع

(U: 99)



(Release ID: 1598818) Visitor Counter : 99