کابینہ

کابینہ نے بنگال مشرق فرنٹیئرضوابط میں ترمیم کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 DEC 2019 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی؍24؍دسمبر ؍وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج بنگال مشرق فرنٹیئر ضابطوں (بی ای ایف آر) 1873 میں ترمیم کےلئے آئین کی دفعہ 372 کے کلاز-2 کے تحت ہندوستان کے صدرجمہوریہ کےذریعہ جاری کئے گئے قوانین کی موافقت  ترمیمی حکم 2019 کو اپنی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق پچھلی تاریخ سے ہوگا۔

اطلاع نامے سےشہریت ترمیمی قانون 2019 کی دفعات سے منی پور کےآبائی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے بی ای ایف آر کا منی پور ریاست تک وسعت ہوگا اور اس مذکورہ ریگولیشن میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 م ن۔ ح ا ۔ ک ا۔

U-6026


 


(ریلیز آئی ڈی: 1597461) وزیٹر کاؤنٹر : 111