کابینہ

کابینہ نے این ایچ اے آئی کو بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ قائم کرنے اور قومی شاہراہ پروجیکٹس شروع کرنے کا اختیار دیا

Posted On: 11 DEC 2019 6:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،11دسمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی کو بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ قائم کرنے اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹ شروع کرنے کا اختیار دینے کے لئے تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔۔ اس سے این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کو مکمل کر سکے گی اور این ایچ اے آئی  نشانزد شاہراہ پرچنگی وصول کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

پس منظر:

سڑکیں اور شاہراہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو دوردراز کےعلاقوں کو جوڑتے ہیں اور علاقوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں  فعال ٹرنسپورٹیشن (نقل و حمل) کو یقینی بناتے ہیں۔ قومی شاہراہوں کی ترقی سے تجارت میں اضافہ ہوتا ہے اور ایک خطے میں مجموعی طور پر معاشی ترقی ہوتی ہے۔

اکتوبر 2017 میں حکومت ہند نے بھارت مالا پری یوجنا کا آغاز کیاتھا، جو 24،800کلومیٹر سڑکوں کی ترقی کیلئے حکومت ہند کا ایک اہم شاہراہ کا ترقیاتی پروگرام ہے، جس پر 5،35،000کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

بھارت مالا پروگرام میں تیزی لانے کے لئے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی این ایچ اے آئی کو مقررہ مدت کے اندر پروجیکٹ مکمل کرنے کے لئے مناسب فنڈ کی ضرورت ہوگی۔ اس عمل کے حصے کے طورپر ایک متبادل اقدام کے طورپر قومی شاہراہوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے لئے پرائیویٹ لوگوں کے لئے پُرکشش اسکیموں کی پیشکش کی گئی ہے۔

نفاذ:

این ایچ اے آئی جیسے اداروں کے لئے نئی اور اختراعی فائنانسنگ وہیکلس کا استعمال ناگزیر ہو گیا ہے، جس نے فنڈز کے موجودہ وسائل محدود کئے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے  19-2018 کی اپنی بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ این ایچ اے آئی اپنے روڈ اثاثوں کو اسپیشل پرپزوہیکل میں منتقل کرنے پر غورکرسکتا ہے اور چنگی، آپریٹ اور ٹرانسفرماڈل اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ جیسے اختراعی  ڈھانچوں کا استعمال کر سکتا ہے۔

تجربے اور سیکھنے کی بنیاد پر این ایچ اے آئی کیپٹل مارکٹس کے ذریعے اضافی وسائل کو بروئے کار لانے کے مقصد سے اپنے مکمل کئے گئے اور آپریشنل قومی شاہراہوں کے پروجیکٹس کو شروع کرنے کے لئے ایک بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی) قائم کرنے پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

****

 

( م ن ۔ح ا۔ ک ا)

U- 5756


(Release ID: 1596049) Visitor Counter : 101