کابینہ

کابینہ نے جنگی طیارہ(ترمیمی)بل، 2019کو منظوری دی

Posted On: 11 DEC 2019 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی کابینہ نے آج ایئرکرافٹ ایکٹ، 1934 (1934 کےXXII) میں ترمیم کرنے کے لئے جنگی طیارہ(ترمیمی)بل، 2019 کو متعارف کرانے کے لئے اپنی منطوری دے دی ہے۔ اب اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔

اس بل کی منظوری سے فائن (جرمانے)کی زیادہ سے زیادہ موجودہ حد 10لاکھ روپے سے بڑھاکر ایک کروڑ روپے تک کیا جاسکے گا۔ اس بل سے، ایئرنیوگیشن کے تمام میدانوں کے ضوابط(ریگولیشنز) سمیت موجودہ قانون کے اسکوپ میں توسیع بھی ہوگی۔

اس ترمیم سے بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم(آئی سی اے او)کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس بل سے ہندوستان میں شہری ہوابازی کے شعبے میں تین اداروں کو یعنی ڈائریکٹوریٹ جنرل اور سول ایو ایشن، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی اور ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انیوسیٹی گیشن بیورو کو اہل بنانے اور مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، جس سے ملک میں ایئرکرافٹ آپریشنز کی سلامتی اور سیکورٹی کی سطح میں توسیع کرنے میں مدد ملے گی۔

********

 

 

م ن۔ش ت۔ن

 

U: 5769


(Release ID: 1596036) Visitor Counter : 98