کابینہ

پی ایس بی کے ذریعے مالی طور پر بہتر این بی ایف سی ؍ ایچ ایف سی سےاعلیٰ معیار کے اثاثوں کی خریداری کی ’’جزوی قرض گارنٹی اسکیم‘‘ کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 11 DEC 2019 6:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍دسمبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے درج ذیل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

  1. مرکزی حکومت ، سرکاری  دائرہ کار کے بینکوں (پی ایس بی) کو  اسکیم کے تحت بینکوں کے ذریعے خریدے جارہے اثاثوں کی معقول قیمت کے 10 فیصد تک  نقصان کو  محدود کی گئی مجموعی گارنٹی کی رقم  کے ساتھ  مالی طور پر بہتر  غیر بینکنگ مالی کمپنیوں ( این بی ایف سی) ؍  ہاؤسنگ   مالی کمپنیوں (ایس ایف سی)  سے اعلیٰ قدر قیمت والے  اثاثوں کی خریداری کے لئے  ’’ جزوی قرض گارنٹی اسکیم‘‘ کی پیش کش کرتی ہے۔ یا  10 ہزار کروڑ روپے  جو بھی کم ہو ان پر اقتصادی امور کے محکمے  ( ڈی اے اے) نے اتفاق کیا ہے۔ یہ اسکیم  این بی ایف سی ؍ ایچ ایف سی کا احاطہ کرے گی جو گزشتہ  ایک سال کی مدت کے دوران  یعنی  یکم  اگست 2018 تک  ایس ایم اے – 0 زمرے میں  چلی گئی ہیں اور  ایسٹ پول ریٹڈ ’’ بی بی بی +‘‘ یا  زیادہ ہوں۔
  2. حکومت  ہند کے ذریعہ پیش کردہ  یک وقتی  جزوی قرض گارنٹی  کے لئے ونڈو  30  جون 2020 تک یا  اس  تاریخ تک  جس میں بینک کے ذریعے ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کے اثاثے خریدے جاتے ہیں،  کھلے رہیں گے۔ اس کے پیش رفت کے پیش نظر  تین ماہ تک  اسکیم کی ویلی ڈیٹی کی مدت میں توسیع کا اختیار وزیر  خزانہ کو دیا گیا ہے۔

اہم اثرات:

حکومت کی مجوزہ ضمانت کی مدد اور  نتیجے میں  پول کی خریداری سے این بی ایف سی ؍ ایچ ایف سی کو  اپنی  عارضی  تحلیلی  حالت  بہتر بنانے یا  نقد کے لین دین میں نابرابری کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور  قرض میں تعاون جاری رکھنے   اور قرض داروں  کو  آخر تک قرض فراہم کرنے سے معاشی نمو کو تقویت حاصل ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-5761



(Release ID: 1596032) Visitor Counter : 156