وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے پی ایس ایل وی سی-47 کو کامیابی کے ساتھ خلاء میں چھوڑے جانے کیلئے اسرو کی ٹیم کو مبارکبا د دی

Posted On: 27 NOV 2019 12:08PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔27؍نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی-47 کو جو ملک کی اعلیٰ تکنیکی صلاحیت سے بنے کارٹوسیٹ-3 لیکر گیاہے  ، کامیابی کے  ساتھ چھوڑے جانے کیلئے اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے  امریکہ کے ایک درجن سے زیادہ  چھوٹے سیٹیلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کیلئے بھی اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں  ملک کی اعلیٰ تکنیک سے تیار کیے گئے کارٹوسیٹ-3 سیٹلائٹ کو لے جانے والے  پی ایس ایل وی سی-47 کی  ایک اور کامیابی کیلئے اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور  اس بات کیلئے بھی مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ کے ایک درجن سے زیادہ نینو سیٹ سیٹلائٹ کو خلا ء میں بھیجا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  جدید کارٹوسیٹ-3 ہائی ریزولیشن امیجنگ صلاحیت میں اضافہ کریگا اور اسرو نے ایک بار پھر  ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

 

U-5384



(Release ID: 1593713) Visitor Counter : 91