وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے یو این جی اے 74 کے موقع پر سائپرس کے صدر سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 26 SEP 2019 11:10PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے یواین جی اے74کے اعلی سطحی حصے کے موقع پر جمہوریہ سائپرس کے صدر عزت ماب جناب نیکوس انستاسیادیس سے ملاقات کی۔

دونوں لیڈروں نے ستمبر 2018 میں صدر جمہوریہ ہند کے سائپرس دورے کے بعد دوطرفہ تعلقات کے وسیع موضوعات پر بات چیت کی۔

سال 2018-19 میں دوطرفہ تجارت 464ملین امریکی ڈالر تھی۔ دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک میں موجود زبردست امکانات کے پیش نظر دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سلامتی کونسل، این ایس جی اوردیگر بین الاقوامی پلیٹ فارموں کی توسیع پر  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کی مستقل رکنیت کے لیے ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کرنے پر سائپرس کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمہوریہ سائپرس کی آزادی ، خودمختاری، علاقائی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں ملکوں کے لیڈروں نے  بین الاقوامی دہشت گردی کے موضوع سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صدر انستاسیادیس کو بین الاقوامی شمسی اتحاد (انٹرنیشنل سولر الائنس) میں شمولیت کے لیے بھی مدعو کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا گ۔ ت ع۔

U-4376


(रिलीज़ आईडी: 1586422) आगंतुक पटल : 152
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Assamese , Tamil , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada