وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے گجرات میں سردار سروور باندھ پر ’نمامی نرمدا ‘ فیسٹول میں شرکت کی

انہوں نے کیواڈیا ،گجرات میں بٹرفلائی پارک ، ایکو-ٹورازم سائٹ کا بھی دورہ کیا

وزیراعظم نے کہااسٹیچو آف یونٹی سے گجرات نے عالمی ٹورازم کے نقشے پر ایک مقام حاصل کیا ہے

جموں و کشمیر کے سلسلے میں حکومت کے فیصلے کو سردار پٹیل کے ویژن سے تحریک ملی ہے: وزیراعظم

جموں وکشمیر اورلداخ میں خوشحالی اور اعتماد پیدا کرنے کا یقین ہے: وزیراعظم

Posted On: 17 SEP 2019 5:00PM by PIB Delhi

نئی  دہلی۔17؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  کیواڈیا، گجرات میں ’نمامی نرمدا ‘ فیسٹول میں شرکت کی۔ یہ فیسٹول  اس باندھ کو 138.68 میٹر  کی اُس کی  پوری  ذخیرہ کرنے کی سطح تک بھرنے پر گجرات حکومت کے ذریعے منایا جارہا ہے۔  2017 میں باندھ کی اونچائی  بڑھائے جانے کے بعد پہلی بار  16ستمبر کی شام کو پانی کی سطح اپنی  سب سے اونچی سطح تک پہنچی ہے۔  وزیراعظم نے  گجرات کی لائف لائن  دریائے نرمدا کے پانی کو خوش آمدید کہنے کیلئے باندھ کے مقام پر  پوجا بھی کی۔

بعد میں  وزیراعظم نے کیواڈیا میں  کھلوانی ایکو- ٹورازم سائٹ  اور  کیکٹس گارڈن  کا بھی دورہ کیا۔ کیواڈیا میں بٹرفلائی  گارڈن میں وزیراعظم نے   پارک میں  تتلیوں سے بھری ایک بڑی باسکٹ سے  تتلیوں کو اڑایا۔ انہوں نے اسٹیچو آف یونٹی کے قریب واقع ایکتا نرسری کا بھی دورہ کیا۔  بعد میں وزیراعظم نے  ’اسٹیچو آف یونٹی  ‘ کے قریب ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا  کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے سردار سروور باندھ   میں  138 میٹر سے اوپر  پانی دیکھا ہے، سردار سروور باندھ گجرات کے  عوام کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔  یہ سخت محنت کرنے والے  لاکھوں کسانوں کیلئے  ایک  وردان  ہے۔

اسٹیچو آف یونٹی میں  آنے والے  سیاحوں کا موازنہ  اسٹیچو آف لبرٹی   دیکھنے جانے والے سیاحوں سے کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا  ’’نقاب کشائی کے گیارہ ماہ کے اندر اسٹیچو آف یونٹی دیکھنے کیلئے  جتنے سیاح آرہے ہیں وہ 133 سال پرانی  اسٹیچو آف لبرٹی  دیکھنے کیلئے پہنچنے وا لے سیاحوں کے تقریباً برابر ہیں۔کیواڈیا اور گجرات کو  اسٹیچو آف یونٹی کی وجہ سے عالمی سیاحت کے نقشے پر ایک مقام حاصل ہوگیا ہے۔  مجھے بتایا گیا ہے کہ  ہندوستان سے اور دنیا بھر سے  آنے والے  23 لاکھ سے زیادہ  سیاحوں نے  گزشتہ 11 مہینوں میں اس مقام  کا دورہ کیا ہے‘‘۔اسٹیچو آف لبرٹی اوسطاً روزانہ  دس ہزار سیاحو ں کو راغب کرتی ہے ۔ آپ کو یہ  ذہن میں  رکھنا ہوگا کہ وہ133 سال پرانی ہے ، دوسری جانب  اسٹیچو آف یونٹی  محض گیارہ مہینے پرانی ہے۔  اسکے باوجود یہ روزانہ  8500 سے زیادہ سیاحوں کوراغب کررہی ہے۔  انہوں نے کہا  کہ یہ معجزہ  ہے ۔

اسٹیچو آف یونٹی کو   ملک کے پہلے وزیر داخلہ کے یوم پیدائش  کے موقع پر  31 اکتوبر 2018 کو، عوام کے لئے کھولا گیا تھا۔ 

وزیراعظم نے سردار پٹیل کے ویژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ ماہ  جموں وکشمیر کے بارے میں  ان کی حکومت کے فیصلے کیلئے  ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ سے تحریک ملی تھی اور  ریاست کو مرکز کے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کرنے  کے فیصلے کو  سردار پٹیل  سے تحریک ملی تھی اور یہ  دہائیوں پرانے ایک مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ وہ اپنے لاکھو ں ساتھیوں کی سرگرم حمایت کے ساتھ  جموں وکشمیر  اور لداخ  میں خوشحالی لانے اور اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ 

وزیراعظم نے کہا ’’آپ کا سیوک  ملک کے اتحاد  اور برتری کے لئے  پوری طرح عہد بند ہے۔ ہم نے گزشتہ 100 دنوں میں  اس عہدبندی کو مستحکم کیا ہے اور  نئی حکومت  پہلے سے بھی زیادہ  تیزی سے کام کرے گی اور  پہلے سے  بڑے  نشانے پورے کرے گی‘‘۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ اگ۔ ع ن

U-4261


(Release ID: 1585645) Visitor Counter : 167