وزیراعظم کا دفتر

مشرقی اقتصادی  فورم کی میٹنگ کے لئے  روس میں ولادیواستک  کے 

دورے پر جانے سے پہلے وزیراعظم کا بیان

Posted On: 03 SEP 2019 3:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3اگست   2019/میں ، 4 -5 ستمبر 2019 کو روس میں ولادیواستک کا دورہ کروں گا۔  روس کے مشرق بعید کے  اس علاقے کا دورہ  ، جو کہ کسی بھارتی وزیراعظم کی طرف سے کیا جانے والا اس علاقہ کا پہلا دورہ ہے،  دونوں ملکوں کی اس خواہش سے عبارت ہے کہ ہماری  دوستی کے  زبردست تعلقات کو مزید متنوع بنایا جائے اور انہیں مستحکم بنایا جائے۔

میرے دورے کا مقصد دوہرا ہے یعنی روسی وفاق کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر پانچویں  مشرقی اقتصادی فورم    میں  مہمان خصوصی  کی حیثیت سے شرکت کرنا اور جناب پوتن کے ساتھ  بیسویں   بھارت روس  سالانہ   چوٹی کانفرنس کرنا۔  یہ فورم    روس کے  مشرقی بعید کے اس علاقے میں کاروباری  اور سرمایہ کاری کے مواقع   پر توجہ دیتا ہے اور علاقہ میں  بھارت اور روس کے درمیان باہمی طور پر مفید قریبی تعاون  کو ترقی دینے کے زبردست امکانات پیش کرتا ہے۔   

ہمارے دونوں ملکوں کے    بہترین تعلقات ہیں جو خصوصی  اور شاندار  اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔   دونوں ممالک    دفاع ، سول نیوکلیائی توانائی اور خلا کے پرامن استعمال  کے   شعبوں میں  ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔   ہمارے   تجارتی   اور سرمایہ کاری کے  تعلقات بھی بہت شاندار ہیں اور ان میں اضافہ ہورہا ہے۔

ہماری  مضبوط شراکت داری اس خواہش کی مظہر ہے  کہ  ہمہ خطبی دنیا کو  فروغ دیا جائے  اور یہ کہ دونوں ممالک   علاقے  اور بین الاقوامی فورموں میں  اس سلسلہ میں قریبی تعاون کریں۔  

میں اپنے دوست  صد رپوتن کے ساتھ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر  تبادلہ خیال کا منتظر ہوں  ۔ اس کے علاوہ  باہمی دلچسپی کے   علاقائی    اور بین الاقوامی مسائل پر بھی   بات چیت کی جائے گی۔  میں  مشرقی اقتصادی فورم    میں شرکت کرنے والے  دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ  ملاقات کا منتظر ہوں اور اس فورم میں شرکت کرنے والے  بھارتیہ صنعت اور کارباری نمائندوں سے بھی   گفتگو  کا انتظار کررہا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ج ۔ ج۔

U-  4009

 



(Release ID: 1583988) Visitor Counter : 107