کابینہ
مرکزی کابینہ نے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیاکے تین ہوائی اڈوں احمد آباد ، لکھنؤاورمنگلورو کوعوامی اورنجی شراکت داری کے ذریعہ پٹے پردیئے جانے کی منظوری دی
Posted On:
03 JUL 2019 4:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،4 ؍جولائی : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں عوامی پرائیویٹ اورنجی شراکت داری ( پی پی پی ) کے ذریعہ ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) کے تین ہوائی اڈوں احمدآباد ، لکھنؤ اور منگلورو کو پٹے پردیئے جانے کی تجویزکوسب سے زیادہ بولی لگانے والی میسرز اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کو کابینہ نے اپنی منظوری دے دی ہے ، جنھوں نے ان ہوائی اڈوں کو چلانے ، انتظام کرنے اور فروغ دینے کے 50سال کے لئے پٹے پردیئے جانے کے شرائط وضوابط کے تحت کاغذات داخل کئے تھے ۔
اثرات
ان پروجیکٹوں سے سرکاری سیکٹرکے لئے درکارسرمایہ کاری کو بروئےکارلانے میں وصولیابی ، مہارت ، صنعت کاری اورپیشہ واریت میں بہتری پیداہوگی ۔ اس سے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیاکی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا ،جس سے یہ ادارہ دوسرے مرحلے اورتیسرے مرحلے کے شہروں میں زیادہ سرمایہ کاری کرسکے گا اوران شعبوں میں روزگاکے مواقع پیداکرنے نیز متعلقہ بنیادی ڈھانچوں میں اقتصادی ترقی میں مدد لے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2825
(Release ID: 1577109)
Visitor Counter : 130