کابینہ

بھارت اورکرغیزستان کے مابین باہمی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پردستخط اوراس کی توثیق

Posted On: 12 JUN 2019 8:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13جون :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی قیادت میں کابینہ نے بھارت ۔کرغیزستان کے مابین باہمی سرمایہ کاری کے معاہدے پردستخط کئے جانے کے عمل اور اس کی توثیق کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          مذکورہ باہمی معاہدے سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ معاہدہ بھارت اور کرغیزستان کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کا راستہ ہموار کریگا اوردونوں ممالک میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں تحفظ فراہم کریگا۔

 

************

۔م ن ۔   ع آ) 13.06.2019(

U-2430

 


(Release ID: 1574386) Visitor Counter : 172